آصف زرداری پر عدالت کا فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ، کب ہو گی فرد جرم عائد؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارک لین،منی لانڈرنگ اورجعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے حوالہ سے احتساب عدالت اسلام آباد میں سماعت ہوئی، عدالت نے سابق صدر آصف زرداری،فریال تالپورودیگرملزمان پرفردجرم عائدکرنے کا فیصلہ کیا ہے، منی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنسزکے تمام ملزمان کو 22 جنوری کوطلب کر لیا گیا ہے.
منی لانڈرنگ ریفرنس میں شامل ملزمان کونوٹس جاری کر دیئے گئے، ریفرنس میں آصف زرداری،فریال تالپور،انورمجیدشامل ہیں،عبدالغنی مجید اورحسین لوائی بھی ضمنی ریفرنس میں شامل ہیں.
آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کر دی گئی جبکہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی درخواست عدالت میں پیش کی.
جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ
واضح رہے کہ آصف زرداری منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں 6 ماہ اور 2 دن زیرحراست رہے۔ پمز میں زیر علاج رہے ،جیل حکام کی جانب سے پمز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا، آصف زرداری کی رہائی ہسپتال سے ہوئی،
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، آصف زرداری کی ہمشیرہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے
جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں۔
آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا
زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک