اسمبلی کی تحلیل پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار

0
40
Parvez Elahi Imran Khan

اسمبلی کی تحلیل پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار

پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر تحریک انصاف اور ق لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ رات 12 بجے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اعتماد کے 186 ووٹ لیے تھے اور وہ اپنے عہدے پر براجمان ہیں، تاہم اسمبلی کی تحلیل پر اب بھی پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک پیچ پر نہیں آسکے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی فوری تحلیل کردی جائے گی یا تاخیر سے، اس حوالے سے تحریک انصاف اور ق لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کی فوری تحلیل اور پرویز الہی مارچ کے بعد اسمبلی تحلیل چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے فواد چوہدری، اسدعمر، اسلم اقبال اور سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کی فوری تحلیل کا مطالب کیا ہے، جب کہ پرویزالہی اپنی حکومت کے اہم منصوبے مارچ تک مکمل کرنا چاہتے ہیں، تاکہ عوام میں جانے کی راہ ہموار ہو۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج پارٹی قیادت سے ایک بار پھر سے مشاورت کریں گے، اور وزیراعلٰی پرویزالہی بھی اس خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے اور اسمبلی کی تحلیل مؤخر کرنے پر اپنے دلائل دیں گے۔

Leave a reply