اسمبلی میں واپس آنے کی بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر شاہ محمود قریشی کا ردعمل
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا اختیار نہیں کہ اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیں یہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کی آفر ٹھکرا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا اختیار نہیں کہ اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیں۔ یہ دعوت وزیراعظم دے سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ دےتو بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ الیکشن اصلاحات کیلئے بیٹھ کر تعاون بھی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہاں سے مختلف سگنلز آرہے ہیں۔ کچھ دعوت دیتے ہیں کچھ دعوت سے کتراتے ہیں۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دی تھی ۔ انہوں نے کہاتھا کہ عمران خان خود کو جمہوری کہتے ہیں تو واپس پارلیمان میں آئیں ، اپنا کام کریں ، ہم نے چار سال آپ کو بھگتا ، آپ نے پہلے دن ہی نخرے شروع کر دیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ واپس آؤ اپنا اپوزیشن کا کام کرو پھر سیاسی جماعتیں آپ سے بات کریں گی۔ الیکشن اور نیب ریفارمز کیلئے اپنا حصہ ڈالو، سڑکوں پر کالعدم تنظیموں کے ساتھ گھومو گے تو مذاکرات نہیں ہوں گے، عوام کو موقع ملے گا، وہ آپ کو بھی پہچانتے ہیں اور ہمیں بھی۔