ن لیگی اراکین اسمبلی کے استفعوں پر اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ سنا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی کے استفعوں کا معاملہ ،مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی اور ڈاکٹر محمد سجاد اعوان کے استعفوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رولنگ سامنے آئی ہے

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے رولنگ میں کہا گیا کہ دونوں اراکین نے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور اراکین نے اپنے استعفوں کو جعلی قرار دیا،وصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے ،استفعوں پر کاروائی قانون ، قواعد ، گائید لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی

رولنگ میں کہا گیا کہ استفعوں کی تصدیق نہیں ہو سکی لہذا ان پر مزید کاروائی کی ضرورت نہیں،

مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید اور ڈاکٹر محمد سجاد اعوان کے استعفے اُن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پیڈ پر 14دسمبر 2020کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔

 

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

نیب میں بہتری کی گنجائش،استعفے ڈرامہ،کن ایشوز پر بات ہو سکتی ہے، وزیر خارجہ کی اپوزیشن کو کھلی آفر

ن لیگ کے ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی طرف سے استعفوں کی تصدیق سے انکار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء مرتضیٰ جاویدعباسی اور سجاد اعوان سیکرٹری قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوگئے اور اپنا تحریری جواب بھی اسپیکر آفس میں جمع کرا دیا ، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے اپنی پارٹی قیادت کو استعفے بھیجے تھے لیکن پتا نہیں قومی اسمبلی تک کیسے پہنچ گئے۔

ان دونوں ارکان اسمبلی نے اسپیکر سے کہا کہ ہم نے تویہ ااستعفے پارٹی قیادت کو بھیجے تو پھرکس نے یہ شرارت کی کہ وہ آپ کوپہنچا دیئے گئے ، اس پراسپیکرنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ توآپ اپنی پارٹی سے پوچھیں کہ یہ استعفے کس نے اسپیکر تک پہنچائے

یہاں واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے بھجوانے والے مسلم لیگ ن کے 2 اراکین کو تصدیق کیلئے بلایا گیا تھا ، حکومت کی طرف سے پی ڈی ایم کے استعفے منظور کرنے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے 2 ارکان قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کیا تھا ، اس ضمن میں ن لیگ کے دونوں رہنماؤں کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطے کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا۔

مراسلے میں مذکورہ اراکین قومی اسمبلی سے کہا گیا تھا کہ استعفوں پر دستخط قومی اسمبلی ریکارڈ کے مطابق درست ہیں ، لہٰذا اب ایم این ایز اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کی تاریخ سے آگاہ کریں کیوں کہ 7 روز میں انہیں استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا جائے گا ، جواب نہ دینے پر یہ تصور ہوگا انہوں نے اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا اس لیے اس صورت میں دونوں کے استعفے منظور کر لیے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماؤں کی جانب سے 14 دسمبر کو استعفے سرکاری لیٹر پیڈ پر اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے تھے۔

مفتی کفایت اللہ پر غداری کا مقدمہ بنا تو ہم عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کروائیں گے، مریم نواز کا اعلان

Shares: