غیر اخلاقی مواد دکھانے والے ڈراموں پر پابندی لگانے پر عتیقہ اوڈھو کی پیمرا پر شدید تنقید

پاکستان کی سئینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے غیر اخلاقی مواد دکھانے والے ڈراموں پر پیمرا کی جانب سے لگائی جانے والی پر پیمرا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

باغی ٹی وی :پاکستانی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چند روزقبل سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی مواد دکھانے پر پاکستانی نجی چینل کے دو ڈراموں ’پیارکے صدقے‘ اور ’عشقیہ‘ کے نشر مکرر پر پابندی لگادی تھی۔

پیمرا کے اس فیصلے پر ڈرامے کے پروڈیوسرز و ڈائریکٹرز نے تو بہر حال کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم سینئیر ادکارہ اور ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ عتیقہ اوڈھو پیمرا کے اس فیصلے سے بالکل خوش نہیں ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرجلن عشقیہ اور پیار کے صدقے کے پوسٹرز کا ایک کولاج شئیر کرتے ہوئے لمبا کیپشن بھی تحریر کیا-
https://www.instagram.com/p/CE3lW6tg5DO/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
عتیقہ اوڈھو نے میں اپنے کیپشن ڈراموں پرپابندی لگانے کے پیمرا کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کیا واقعی پیمرا؟ کیا یہی جمہوری طرززندگی ہے؟ ڈراموں نے اہم معاشرتی مسائل پیش کئے جنہیں اصلاح کی ضرورت ہے ڈراموں میں دکھائے جانے والے مواد سے لوگوں کوذہنی صحت، معاشرتی نا انصافیوں، منافقتوں اور طاقت کے غلط استعمال وغیرہ کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اگرہم ان مواد پرجمی گرد کو صاف نہیں کریں گے اوران پر بحث و مباحثہ نہیں کریں گے تو ہم بطورایک قوم کبھی بھی مثبت تبدیلی کی طرف ترقی نہیں کریں گے ڈرامے دیکھنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا بند کردیں جیسے وہ بیوقوف ہیں اورباقی دنیا میں یہ سب نہیں دکھایا جارہا۔

عتیقہ اوڈھو نے پیمرا کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کو ڈراموں کے ذریعے معاشرتی آگاہی بیدار کرنے کی پالیسیزبنانی ہوں گی۔ اپنی پوسٹ کے آخرمیں انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا تبدیلی تبدیلی تبدیلی انصاف انصاف انصاف۔

واضح رہے کہ نجی چینلوں پر دکھائے جانے والے ڈراموں کے مواد پر صارفین نے اعتراض اٹھایا تھا کہ ان ڈراموں میں معاشرتی اقدار کے خلاف مواد دکھایا جارہا ہے جب کہ گزشتہ ماہ ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا تھا کہ کچھ ڈراموں میں مقدس رشتوں کی تذلیل کی گئی ہے

پریس ریلیز کے مطابق پیمرا نے اے آر وائے کو ڈرامہ سیریل ‘جلن’ کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر ڈرامے کے مواد کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا تھا ساتھ ہی چینل کو خبردار کیا گیا تھاکہ مذکورہ ڈرامے کے حوالے سے مزید شکایات موصول ہونے یا ڈرامے کے اسکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق نہ بنایا گیا تو بصورت دیگر اس پر بھی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت کارروائی کی جائے گی-

پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی ساتھ ہی خبردار کیا گیا تھا کہ ڈرامے کی تیاری میں سرمایہ اور وقت صرف ہونے سے قطع نظر اگر اس کا مواد ملکی اقدار کے منافی اور ناظرین کی توقعات کے برعکس ہوا تو کسی وارننگ کے بغیر ڈرامے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

علاوہ ازیں پیمرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے فی الفور مستقبل میں بننے والے ڈراموں کے مواد پر نظرثانی کرنے کا بھی کہا تھا۔

آج کے ڈرامے افئیرز، طلاق اور شادی جیسے موضوعات سے باہر ہی نہیں نکل رہے، بشرٰی…

پاکستانی ڈرامے مقدس رشتوں کی پامالی کے زمہ دار !!! جلن ڈرامے میں اخلاقی اقدار کو بری طرح سے پامال کیا جائے گا تحریر: غنی محمود قصوری

جیسے ٹریکٹر پر لگی ٹیپ کا ڈرائیور کو کوئی فائدہ نہیں ویسے ہی پی ٹی آئی کی آفیشل…

وہ ڈرامے جنہوں نے فنکاروں کو نئی پہچان اور شہرت دی

واہیات ڈرامے ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں کیوں؟

کیا پاکستانی ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع‘ بالی وڈ فلم کی کاپی ہے؟

ابھی ایک ڈرامے کا ٹیزر دیکھا ، بہنوئی سے محبت جیسے قابلِ اعتراض موضوع پر بنایا گیا اور انکو اعتراض ارطغرل پر ہے، جنید سلیم

انتہائی کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم پر حمزہ علی عباسی نیٹ فلیکس پر برہم ،سبسکرپشن کینسل کرنے کی دھمکی دے دی

ترکی کا نیٹ فلیکس کو کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم ریلیز نہ کرنے کا حکم

پیمرا کا تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کا حکم

 

Comments are closed.