ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ہے. مشاہد حسین

0
47
PMLN

مسلم لیگ نواز کے رہنماء مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام کسی حکومت یا ادارے کی نہیں بلکہ قوم کی ملکیت ہے۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سینیٹ میں نیو کلیئر بیان سے متعلق بیان پر گفتو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا سینیٹ میں چالیس ممالک کے سفیروں کے سامنے ایٹمی پروگرام سے متعلق اسحاق ڈار کی تقریر دراصل دنیا اور قوم کےلیے پیغام تھا کہ یہ معاملہ پاکستان کی ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ جوہری پروگرام کسی حکومت یا ادارے کی نہیں بلکہ قوم کی ملکیت ہے۔ جبکہ قبل ازیں وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں تاخیر کی وجوہات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیے گئے میرے بیان کا سیاق و سباق سے ہٹ کر حوالہ دیا جا رہا ہے حالانکہ میں نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے ایک ساتھی سینیٹر کے مخصوص سوال کے جواب میں تبصرہ کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ


واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایٹمی پروگرام ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجوہات پر میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

جبکہ وزیر خزانہ نے مزید کہا تھا کہ ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں، میرے بیان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ تاہم اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف یا کسی ملک نے ہمارے ایٹمی پروگرام پر کوئی شرط نہیں لگائی، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہے، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

Leave a reply