فیصل واوڈا حاضرہوجائیں‌ : الیکشن کمیشن نے10 مارچ کو طلب کر لیا

0
38

اسلام آباد: فیصل واوڈا حاضرہوجائیں‌ : الیکشن کمیشن نے10 مارچ کو طلب کر لیا ،اطلاعات کے مطابق آج الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں اہم سوال وجواب کا سلسلہ جاری رہا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن کے طلب کرنے کے باوجود وفاقی وزیر فیصل واوڈا آج بھی پیش نہیں ہوئے

جس پر ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم ہم نے کہا کہ گزشتہ سماعت میں کہاتھا فیصل واوڈا پیش ہوں کیا وہ پیش ہوئے ؟

جس پر فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ سماعت کا حکم نامہ نہیں ملا جس میں فیصل واوڈا کو طلب کیا گیا

اس موقع پر الیکشن کمیشن نے تین سوال پوچھے جن کے جواب جمع کرائے،وکیل۔محمد بن محسن نے کہاکہ گزشتہ سماعت کا آرڈر فراہم نہیں کیا گیا، یہ بھی کہاکہ اس کیس میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کی بھرپور کوشش کی

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا کے وکیل نے سیکشن 3 کے تحت نئی درخواست دائر کر دی،سیکشن 3 کے تحت الیکشن کمیشن 9 فروری کے حکمنامہ پر نظرثانی کرے

جس پر ممبر کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ ہم کس قانون کے تحت اپنے حکم پر نظر ثانی کریں ،فیصل واوڈا کے وکیل نے انکی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن سے معذرت کر لی

اس موقع پر الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا پر عائد 50 ہزار روپے جرمانے کی رقم پاکستان سویٹ ہوم کو دینے کی ہدایت کر دی

جس پر الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستیں سننے کا اختیار رکھتا ہے،

فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ فیصل واوڈا کی والدہ بیمار ہیں جس کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکے،فیصل واوڈا کا جواب پہلے ہی جمع کروا چکے ہیں،

ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر اس موقع پر کہاکہ الیکشن ٹربیونل کراچی نے دوہری شہریت کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کا کہا،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہی متعلقہ فورم ہے جو یہ کیس سن سکتا،

وکیل درخواست گزار نےکہاکہ فیصل واوڈا چاہتے ہیں سینیٹر بن جائیں تاکہ یہ کیس ختم ہوسکے،جس پر کمیشن کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی جائے

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے خلاف چار درخواستوں میں سے محمد اسلم کی ایک درخواست عدم پیروی کے باعث خارج فیصل واوڈا کیخلاف باقی درخواستوں پر کارروائی جاری رہے گی،

Leave a reply