لیاری پی ایس 107 کے عوام سے سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے اب تک وفا نہ ہو سکے

0
39

لیاری پی ایس 107 کے عوام سے سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے اب تک وفا نہ ہو سکے ۔لیاری کے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔۔
سندھ حکومت کی جانب سے طویل عرصے سے صاف پانی کی فراہمی کے لئے نصب آر-او پلانٹ اب تک فعال نہ ہو سکے ۔ركن صوبائی اسمبلی محمد یونس سومرو پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء لیاری کے عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے آر-او پلانٹ کا جعلی افتتاح کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔۔لیاری میں سندھ حکومت کی منافقت کے باوجود تحریک لبیک پاکستان لیاری کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ركن صوبائی اسمبلی محمد یونس سومرو حکومت کو چاہیے کہ فی الفور لیاری میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرے ۔ کراچی تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے لیاری کے حلقہ پی ایس 107 سے منتخب ركن صوبائی اسمبلی محمد یونس سومرو نے لیاری کے معزز افراد کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ لیاری پی ایس 107 کے عوام کے ساتھ سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے اب تک وفا نہ ہو سکے ۔پیپلز پارٹی برسوں سے اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے ۔لیاری سے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ركن صوبائی اور قومی اسمبلی منتخب ہوتے آئے ہیں مگر لیاری کے عوام کو ہمیشہ کھوکھلے نعروں اور بیان بازی سے دھوکہ میں ہی رکھا گیا ہے ۔لیاری کے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔ سندھ حکومت کی جانب سے طویل عرصے سے صاف پانی کی فراہمی کے لئے نصب آر-او پلانٹ اب تک فعال نہ ہو سکے ۔حکومت کی جانب سے ماضی میں لیاری کے عوام سے کیے گئے وعدے بھی وفا نہ ہو سکے ۔پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء لیاری کے عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے آر-او پلانٹ کا جعلی افتتاح کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔لیاری میں سندھ حکومت کی منافقت کے باوجود تحریک لبیک پاکستان لیاری کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سندھ حکومت لیاری کے غریب عوام سے تحریک لبیک کو ووٹ دینے کا بدلہ نہ لے۔ آخر میں محمد یونس سومرو نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فی الفور لیاری میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرے تاکہ لیاری کے عوام کو پینے کا صاف پانی اور نوجوانوں کوجدید تعلیم سمیت باعزت روزگار کے مواقع میسر آ سکیں ۔

Leave a reply