اٹارنی جنرل کا خط نواز شریف کے ڈاکٹرکو موصول

0
26

لندن : اٹارنی جنرل کا خط نواز شریف کے ڈاکٹرکو موصول،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کو اٹارنی جنرل کا خط موصول ہوگیا۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے متعلقہ حکام کو دفتر خارجہ کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔اٹارنی جنرل نے میڈیکل ریکارڈ کے جائزےکیلئے نواز شریف کے ڈاکٹرکو خط لکھ دیا

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس سے حکومت کے نامزد ڈاکٹروں کی ملاقات کے لیے 22 فروری سے 13 مارچ کے درمیان وقت مانگا ہے۔ ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کے جواب کے بعد حکومت نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی ۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے اٹارنی جنرل نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں موجود ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کو خط لکھا تھا

اٹارنی جنرل کی جانب سے لکھےگئے خط میں کہا گیا ہےکہ بتایا جائےکہ پاکستان کے ڈاکٹرکب آپ سے مل کر نواز شریف کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں۔

خیال رہےکہ گذشتہ ماہ اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا جس میں لاہور ہائی کورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہرین کی رائے ملنے پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل اپنایا جائےگا اور ماہرین نے نواز شریف کی صحت بہتر قرار دی تو ان کے معالج سے رابطہ کیا جائےگا۔

Leave a reply