"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما عون چوہدری نے سیاسی جماعت کا نام استحکام پاکستان پارٹی رکھنے سے متعلق وضاحت کردی ہے جبکہ چند روز قبل جہانگیر ترین نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل زیادہ تر رہنما وہ ہیں جو یا تو ماضی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ رہے ہیں یا پھر انہوں نے 9 مئی 2023 کو ہونے والے واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا جو پاکستان کے موجودہ حالات ہیں بڑی بدقسمتی ہے کہ ملک میں پچھلے کچھ مہینوں سے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بے یقینی کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔ عون چوہدری کا مزید کہنا تھا جو سیاسی جماعت ہم نے خود بنائی تھی اور پھر بعد میں ہم اس سے اسی لیے نکل بھی گئے کیونکہ اس میں حقیقی لوگوں کی مزید گنجائش باقی نہیں رہی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ان کا کہنا تھا ہماری سیاسی جماعت کا نام بھی اسی لیے استحکام پاکستان پارٹی رکھا گیا کیونکہ ہم پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں، بس کر دیا جائے اب اس نفرت کی سیاست کو اور جس طرح سے گزشتہ ایک سال میں ذاتیات اور دشمنیوں کا ماحول بن گیا ہے، سیاست میں ایسا پہلے تو کبھی نہیں دیکھا تھا۔ جبکہ رہنما استحکام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا عوامی مقامات پر آپ کیسے لوگوں کو برا بھلا کہہ سکتے ہیں، بچوں اور نوجوانوں کو ایسا سکھا دیا گیا ہے، ایسا ہم نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔