آسٹریلیا سے پاکستانی شہریوں کو واپس وطن لانے کےلیے خصوصی طیارہ بھیجا جائے گا

0
24

آسٹریلیا سے پاکستانی شہریوں کو واپس وطن لانے کےلیے خصوصی طیارہ بھیجا جائے گا

کرونا کی وجہ سے پھنسے لوگوں کو واپس لانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے. قومی ایئر لائن نے جرمنی، آسٹریلیا اور کوریا میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔وزیر اعظم اور سی ای او پی آئی اے کی کاوش کی وجہ سے ایک خصوصی پرواز 8962 سے آسٹریلیا کے معروف شہر میلبورن میں جائے گاتاکہ سیکڑوں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لایا جا سکے جو زیادہ تر طالب علم ہیں۔اس سلسلے میں کیپٹن ناصر عزیز اور نعیم زمان کو ذمہ داریاں‌سونپی گئی ہیں.

پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ آسٹریلیا اور کوریا کے شہر سیئول کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی، جرمنی کے لیے بھی خصوصی پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

پی آئی اے کی خصوصی پروازیں 23، 24 اور 25 اپریل کے درمیان اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 8962 اسلام آباد سے میلبرن کے لیے روانہ ہوگی، جو آسٹریلیا میں محصور 200 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر پاکستان آئے گی۔

Leave a reply