آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ماہر پچ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ڈیمیئن ہوف نے اسٹیڈیم کی پچ اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا، ساتھ ہی وکٹ اور گراؤنڈ کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کا بھی معائنہ کیا۔
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟
اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے کیوریٹر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ آغا زاہد نے ڈیمیئن ہوف کو بریفنگ دی۔
Australian pitches expert Damien Hough visited Gaddafi Stadium, Lahore to inspect the outfield and pitch squares. pic.twitter.com/3XNB3eixo9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 17, 2022
یاد رہے کہ ڈیمیئن ہوف 2 ہفتے کے لیے پاکستان آئے ہیں، وہ لاہور کے بعد ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کا بھی دورہ کریں گے ڈیمیئن ہوف 28 جولائی تک پاکستان میں قیام کریں گے 0
ڈیمیئن ہوف اس فیلڈ میں 26 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ پاکستان کے ان چاروں شہروں میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کی آؤٹ فیلڈ اور پچ اسکوائرز کا معائنہ کریں گے۔
یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے
آسٹریلوی ماہر ڈیمیئن ہوف اپنے دورے کے دوران مقامی کیوریٹرز، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے پچز کی تیاری پر خصوصی لیکچرز دیں گے۔
ڈیمیئن ہوف کیوریٹرز اور کوچز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے لیے پچز کی تیاری پر بھی معلومات فراہم کریں گے۔