Author: عائشہ ذوالفقار

  • سائنسدانوں نے دنیا کے تنہا ترین درخت سے امیدیں باندھ لیں

    سائنسدانوں نے دنیا کے تنہا ترین درخت سے امیدیں باندھ لیں

    سائنسدانوں نے ماحولیات کے سوال پر دنیا کے تنہا ترین درخت سے امیدیں باندھ لیں-

    باغی ٹی وی: نیوزی لینڈ کے سائنسدانوں کو امید ہے کہ کیمپ بیل جزیرے پر موجود دنیا کا تنہا ترین بوڑھا درخت ماحولیاتی تبدیلیوں کے سوال کے راز افشا کرنے میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔

    اداسی محسوس ہو تو دریا یا نہر پر چلے جانا مزاج کو بہتر کر سکتا ہے،تحقیق

    نیوزی لینڈ کے جنوبی سمندر کے ایک جزیرے پر موجود 9 میٹر طویل صنوبر (Sitka Spruce) کا یہ درخت کب لگایا گیا اس حوالے سے کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ اسے 1900 کے قریب لگایا گیا تھا۔

    مستقل طور پر غیر آباد سبانٹرکٹک کیمبل جزیرے کے وسط میں بیٹھا، نو میٹر لمبا سیٹکا سپروس اپنے قریبی ساتھی سے 250 کلومیٹر دور ہے۔ اصل میں، یہ جزیرے پر واحد درخت ہے تاہم، تکنیکی طور پر، یہ تنہا درخت یہاں نہیں ہونا چاہئے اس کا وجود اب موسمیاتی تبدیلی کی زمینی تحقیق کو آگے بڑھانے میں مدد کر رہا ہے۔

    صنوبر کا یہ درخت دنیا کا تنہا ترین درخت تصور کیا جاتا ہے اور گنیز بک آف رکارڈز میں بھی اسکا نام ’’ریموٹیسٹ ٹری آن دی پلینٹ‘‘ کے طور پر درج ہے اور یہ 222 کلومیٹرز کے دائرے میں موجود واحد درخت ہے۔

    یہ درخت ویسےبھی سائنسدانوں کیلئےدلچسپی کا باعث بن سکتا ہےلیکن جی این ایس سائنس میں ریڈیو کاربن سائنس کےسربراہ ڈاکٹر جوسلن ٹرنبل کا خیال ہےکہ یہ درخت جنوبی سمندر کے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار جذب کرنے کی مقدار جاننے کیلئے ایک اہم اوزار ثابت ہو سکتا ہے۔

    تیزی سے بدلتی ہوئی آب وہوا سے دنیا بھر میں انفیکشن بڑھ رہے ہیں،تحقیق

    جی این ایس سائنس نیوزی لینڈ کے ریڈیو کاربن سائنس لیڈر کے طور پر، ڈاکٹر ٹرن بل انٹارکٹک سائنس پلیٹ فارم کے ایک بڑے تحقیقی پروجیکٹ کی رہنمائی کرتے ہیں، جو کہ حکومت کے تعاون سے چلنے والا ایک تحقیقی پروجیکٹ ہے جس کا مقصد زمین کے نظام پر انٹارکٹیکا کے اثرات کی سمجھ کو بہتر بنانا ہے۔

    ڈاکٹر ٹرن بل اور ان کی ٹیم ریڈیو کاربن کی پیمائش میں مہارت رکھتی ہے تاکہ جنوبی بحر میں جیواشم ایندھن کے CO2 کے اخراج کے ماخذ کی چھان بین کے لیے کاربن سنک کے طور پر اس کے کردار کو سمجھ سکے۔

    ڈاکٹر جوسلن کا کہنا ہے کہ فاسل فیول کے استعمال سے ہم جو کاربان ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتے ہیں اس کا صرف نصف حصہ پیچھے رہ جاتا ہے جبکہ باقی نصف حصہ زمین اور سمندر جذب کر لیتے ہیں۔

    ڈاکٹر جوسلن کا کہنا ہے کہ جنوبی سمندر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی مقدار کے حوالے سے ہونے والی تحقیقوں میں متضاد نتائج سامنے آئے تھے لیکن موجودہ نظریہ یہ ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے جذب ہونے کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے اور ہم یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ اگر ایسا ہے تو کس چیز کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

    دنیا کا واحد زہریلا پرندہ دریافت

    انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ڈیٹا جمع کرنے کا سب سے بہترین طریقہ CO2 کنسٹریشن والے ماحول سے ہوا کے سیمپل جمع کرنا ہے یا گہرے سمندر سے پانی کے سیمپل لے کر ان کی کاربن ڈیٹنگ کرنا ہے لیکن آپ ایسی ہوا کا سیمپل نہیں لے سکتے جو 30 سال پہلے تھی کیوںکہ اب اس کا کوئی نام و نشان وہاں باقی نہیں ہے-

    ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس خیال پر کام کرنے کا ارادہ کیا کہ ہم درختوں کی رنگز کا مطالعہ کر سکتے ہیں کیوں کہ درخت نشونما پاکر بڑھتے رہتے ہیں اور ہوا سے جذب کی گئی کاربان ڈائی آکسائیڈ ان کی رنگز میں قید رہ جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں درخت بہت ہی کارگر معلومات کا ذریعہ بن سکتے ہیں لیکن جنوبی سمندر کے پاس درخت بہت ہی نایاب ہیں اور صنوبر کے اس تنہا ترین اور بوڑھے درخت کے حوالے سے ہماری ٹیم کا خیال ہے کہ یہ بہت معلوماتی ڈیٹا مہیا کر سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صنوبر کے درخت خطے میں موجود کسی بھی دوسری چیز کی نسبت تیزی سےنشونما پاتے ہیں اور ان سے ریکارڈ لینا بھی آسان ہوتا ہے کیونکہ ان کی رنگز بڑی ہوتی ہیں اورانہیں الگ کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔

    برازیل میں ایمیزون کے جنگلات کی کٹائی کا نیا ریکارڈ

  • اقراء یونیورسٹی کے بانی چانسلر،حنید لاکھانی انتقال کر گئے

    اقراء یونیورسٹی کے بانی چانسلر،حنید لاکھانی انتقال کر گئے

    اقراء یونیورسٹی کے بانی چانسلر اور سندھ بیت المال کے سابق سربراہ حنید لاکھانی انتقال کر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: حنید لاکھانی کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا اور پھر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکےاِن کی نماز جنازہ آج جمعرات 8 ستمبر بعد نماز عصر مسجد صہیم خیابان راحت ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی۔

    ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 12 افراد جاں بحق

    اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے بانی چانسلر حنید لاکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے سانحہ قراد دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اقراء یونیورسٹی ان ہی کا ویژن تھی اور ان ہی کی کوششوں اور محنت کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی نجی یونیورسٹی بن گئی تھی اور حنید لاکھانی کی بدولت ہی اقراء یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقرایونیورسٹی کے بانی اورچیئرمین حنید لاکھانی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے کہا کہ انہیں اپنے دوست اقرا یونیورسٹی کے بانی اور چیئر مین حنید لاکھانی کے انتقال پر دلی افسوس ہوا ہے ۔انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں ان واقعات سے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ زندگی غیر یقینی اور تھوڑی ہے

    اےاللہ بےبسی اورظالم وڈیروں کےہاتھوں رسوائی سےبہتر ہےکہ غریبوں کوموت دےدے:راجن پورکی خاتون کی…

    اب ٹھٹھہ سیلاب کی زد :راوڑا موری کے مقام پر زمینداری بند میں شگاف، آبادیاں ڈوب…

  • ہمیں لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں،شاداب خان

    ہمیں لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں،شاداب خان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایشیا کپ میں پاکستان کے سنسنی خیز مقابلوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : شاداب خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کے تمام میچزسنسی خیز ہورہے ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں کیوں کہ ایسے میچز دیکھنے سے ہارٹ اٹیک کے چانسز کافی زیادہ ہوجاتے ہیں ہم میچز کو اتنا کلوز لے کر جاتے ہیں ایسے تو میچز مجھ سے بھی نہیں دیکھتے جاتے اگرچہ کھیل لیتاہوں۔

    ’میچ اتنا کلوز نہیں ہونا چاہیے تھا‘: پاکستان کی جیت پرشاہد آفریدی کا تبصرہ

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمیں تھا کہ اگر 6 بال پورے کھیل لیے تو جیت جائیں گے بولرز کو نیٹ پر کھیلتے ہوئے دیکھا ہے ہمیں ان پر یقین تھا ، لیکن یہ ٹارگٹ آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے میں اپنی غلطی قرار دوں گا جو پریشرکی صورتحال میں لےآکر آیا مجھے فنش کرنا چاہیے تھا میری غلطی تھی جو میں آؤٹ ہوا اگر آؤٹ نہ ہوتا تو میچ لمبا نہ جاتا۔

    نسیم شاہ کے چھکوں پر بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ پر اعتماد تھا، جاوید بھائی اور شاہد بھائی کی طرح نسیم شاہ کے چھکے ہمیشہ یاد رہیں گے،ہمارے بولرز بیٹنگ کافی لمبی کررہے ہیں ،مینجمنٹ بھی بولرز کو ایسے وقت کے پیش نظر لمبی بیٹنگ پریکٹس کراتی ہے۔

    آصف اور افغان بولر کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے پر شاداب کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جیتنا چاہتا ہے، اچھا کھیلنا چاہتا ہے، جب ایسا نہیں ہوتا تو ہیٹ آف دی مومنٹ ہوجاتا ہے، بولر اور بیٹر کےدرمیان ہیٹ آف دی مومنٹ ایسےواقعات ہوجاتے ہیں لیکن یہ سب فیلڈ میں ختم ہوجانا چاہیے-

    شاداب خان نے کہا کہ میں نے انڈیا کا نہیں سوچا تھا کہ وہ باہر ہو جائیں گے میں اپنی ٹیم کا سوچ رہا تھا ، بھارت ایک اچھی ٹیم ہے ہو سکتا ہے کہ پریشر کی صورتحال میں ایسا ہوا ہو۔

    ایشیاکپ سپر 4:شانداراورسنسنی خیزمقابلے کے بعدپاکستان نےافغانستان کوشکست دے دی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قومی بیٹر آصف علی اور افغان بالر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا میچ کے 19 ویں اوور میں سنسنی خیز لمحات میں پاکستانی بیٹر آصف علی افغان بالر فرید احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بالر نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے۔

    جس پر آصف علی نے ردعمل دیتے ہوئے افغان بالر پر بلا اٹھایااور دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ آصف علی نے فرید احمد کی جانب مکا بھی لہرایا۔دیگر کھلاڑیوں اور امپائر نے بیچ میں آکر جھگڑا ختم کروایا جس کے باعث آصف علی اور افغان بالر فرید احمد پر جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

    کھیل ختم ہونے کے بعد میچ ریفری نے دونوں کو طلب کیا اور معاملے پر سماعت کی میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے آج جرمانے کا باضابط اعلان کیا جائے گا آصف علی پر فزیکل کنٹیکٹ کرنے کے باعث آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کے تحت جرمانے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ بھارت اور افغانستان ٹورنامنٹ سے آوٹ ہو گئے ہیں۔

  • ایپل نے آئی فون 14متعارف کرا دیا, جسمیں سیٹلائٹ کنکٹیویٹی اور کار کریش ڈٹیکشن ٹیکنالوجی بھی موجود

    ایپل نے آئی فون 14متعارف کرا دیا, جسمیں سیٹلائٹ کنکٹیویٹی اور کار کریش ڈٹیکشن ٹیکنالوجی بھی موجود

    امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون 14 کی نمائش کر دی، نئی آئی فون سیریزمیں ایمرجنسی سیٹلائٹ کنکٹیویٹی اور کار کریش ڈٹیکشن ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔

    باغی ٹی وی : کمپنی کی جانب سے فون کے چار ورژن متعارف کروائے گئے ہیں، آئی فون 14 کے دو سائزز آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس متعارف کرایا گیا ہے، نئے فونز میں سیٹلائٹ کے ذریعے ایمرجنسی کال بھیجنے کی صلاحیت ہے۔

    صارفین جو 24 اکتوبر سے واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے

    اور اس تقریب کے دوران عالمی وبا کے آغاز کے بعد سےپہلی مرتبہ عام لوگوں کو شریک ہونےکی اجازت تھی ایپل کی جانب سے دی واچ الٹرا کی بھی رونمائی کی گئی تام اس تقریب میں اگلی جنریشن کے آئی فون، گھڑی، اور ایئر پاڈ جیسی مصنوعات پر توجہ مرکوز رہی۔


    بی بی سی کے مطابق فون میں خلا میں موجود سیٹلائٹس سے متعلق معلومات ہوتی ہیں اور ڈیوائس کو ان کی جانب صحیح انداز میں پوائنٹ کرنے کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔

    ٹیکنالوجی تجزیہ کار پاؤلو پیسکاٹور کا کہنا ہےکہ اُن کاماننا ہے کہ یہ جدت ایسے صارفین کے لیے ایک اچھی خبر ہے جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ اب فون بنانے والی کمپنیاں سیٹلائٹ کے استعمال کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں کیونکہ صارفین کے لیے فوری اور مؤثر مواصلاتی نظام اب بھی انتہائی اہم ہے۔

    انسٹاگرام پر 40 کروڑ 50 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد

    ایپل کے مطابق آئی فون صارفین نے گذشتہ 12 ماہ کے دوران تین کھرب سے زیادہ تصاویر بنائی ہیں، تقریب میں آئی فون 14 کے نئے 12 میگاپکسل کیمرے کی بھی رونمائی کی گئی ، کمپنی کا دعوی ہے کہ کیمرہ تیزی سے حرکت کرنے والی چیزوں اور انتہائی کم روشنی میں تصویر بنانے میں گذشتہ فونز سے 49 فیصد بہتر ہے-

    فرنٹ کیمرے میں آٹو فوکس کی آپشن بھی شامل کی گئی ہے جس سے سیلفیز کی کوالٹی بہتر ہو گی، آئی فون 14 کی قیمت امریکہ میں 799 ڈالر جبکہ برطانیہ میں 849 پاؤنڈ ہے آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس کے ڈیزائن میں سب سے بڑی تبدیلی اس کی سکرین کے اوپری حصے میں کی گئی ہے۔

    ہینڈ سیٹ گہرے جامنی رنگ، سیاہ، سلور اور گولڈ میں بھی دستیاب ہے۔ آئی فون 14 پرو کی قیمت امریکہ میں 999 ڈالر جبکہ برطانیہ میں 1099 پاؤنڈ ہے۔

    نتپ فیچر ’ڈائنیمک آئی لینڈ‘ بلیک نوچ کی جگہ لایا گیا ہے جس کے بارے میں اکثر آئی فون صارفین شکایت کر چکے ہیں۔ یہ نوٹیفیکشنز کی بنیاد پر اپنی شکل تبدیل کر دیتا ہے۔ دوسری بڑی تبدیلی یہ ہے کہ یہ فون ہمیشہ آن رہ سکتا ہے۔

    2 بہت بڑے بلیک ہولز کے درمیان آئندہ 3 سال کے اندر تصادم متوقع

  • کینیڈا میں چاقو حملے کا دوسرا ملزم گرفتار

    کینیڈا میں چاقو حملے کا دوسرا ملزم گرفتار

    چند روز قبل کینیڈا میں چاقو سے حملہ کر کے شہریوں کو ہلاک اور زخمی کرنے والا دوسرا ملزم پکڑا گیا۔

    باغی ٹی وی:غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین پولیس نے چاقوحملے کا دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق چاقو حملے کے دوسرے ملزم مائلز سینڈرسن کو کمیونٹی سینٹر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

    کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے

    چاقو حملے کا ایک ملزم ڈیمن سینڈرسن دو روز قبل مردہ حالت میں پایا گیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیمن سینڈرسن کو ممکنہ طور پر اس کے بھائی مائلز سینڈرسن نے ہی مارا ہے 31 سالہ ڈیمین سینڈرسن کی لاش جیمز کری نیشن میں ایک گھر قریب سبزے سے ملی تھی اس علاقے سے حملے کے کئی مقتولین کا تعلق تھا۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل دو ملزمان نے کینیڈا کےصوبےسسکاچُون میں چاقو سے وار کر کے 10 افراد کو ہلاک،18 کوزخمی کردیا تھا۔ حملہ آوروں نےجیمز سمتھ کری نیشن اور قریبی گاؤں ویلڈن میں شہریوں پر13 مختلف مقامات پر حملہ کیا تھا ملزمان کی شناخت دو بھائیوں ڈیمیئن سینڈرسن اور مائلز سینڈرسن کے ناموں سے کی گئی تھی جو واقعے کے بعد فوراً فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے-

    کینیڈا میں ہونے والے چاقو حملے کے ایک ملزم کی لاش برآمد

    حملے کے بعد ملزمان کے مفرور ہونے سے شہر بھر میں خوف اور خاموشی کی کیفیت طاری رہی پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے اور گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی تھی اس واقعے کو کینیڈا کی حالیہ تاریخ کا بدترین پرتشدد واقعہ قراردیا جا رہاہے۔

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ایسے یا کسی اور طرح کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ایسے سانحے بہت عام ہوتے جا رہے ہیں ۔ سسکچیوان اور کینیڈا کے لوگ مشکل اور غم کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    افغانستان کے شہر جلال آباد میں زلزلہ،11 افراد جاں بحق متعدد زخمی

  • ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 12 افراد جاں بحق

    ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 12 افراد جاں بحق

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق آزدکشمیر اور ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے ،اسلام آباد میں مو سم خشک اورگرم رہے گا،مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بو نیر، شانگلہ اورسوات میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    سندھ سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے،خوفناک صورتحال ہے: اماراتی سفیر

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمیٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان کی تازہ رپورٹ جاری کر دی-

    این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں اب تک زخمى افرادکی تعداد 12 ہزار 722 ہو گئى-

    رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بلوچستان 263 ہو گئی اور پنجاب میں 191،گلگت بلتستان 22 اورآزاد کشمیر میں44 افرادجاں بحق ہوئے-

    این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے ،خيبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلا ب سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں سیلاب کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے-

    اب ٹھٹھہ سیلاب کی زد :راوڑا موری کے مقام پر زمینداری بند میں شگاف، آبادیاں ڈوب…

    این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 7 لاکھ 53 ہزار 187 مويشيوں کو نقصان پہنچا،املک بھر میں 6579 کلو ميٹر سڑک بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئے ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں،ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے-

    ادھر ٹنڈوباگو ،سیم نالے میں شگاف پڑنے سے پانی یوسی اولیا جرکس میں داخل ہو گیا اللہ بخش آرائیں، عثمان درس، غلام علی چھڈر دیہات زیرآب آگئے،متاثرین گھر چھوڑ کر سڑکوں پر انتظامیہ سے امدادکے منتظر ہیں-

    دوسری جانب منچھر جھیل میں لگائے گئے کٹ بے سود ثابت ہوگئے، دریائے سندھ کی سطح بلند ہونے سے جھیل کا پانی دریا میں جانے کی بجائے الٹا بہنےلگامنچھر جھیل کے پانی کے دباؤ کے باعث ٹلٹی کے قریب انڈس لنک سیم نالے میں شگاف پڑ گیا، پانی کی سطح میں اضافے کے بعد بھان سعید آباد شہر کو خطرات لاحق ہوگئےانڈس لنک پر لگے گندے نالے سے پانی بھان سعید آباد کی شہری حدود میں داخل ہونے لگا۔

    منچھر جھیل سے نکلنے والے طاقت ور ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، سیہون کی 7 یونین کونسلز کے 500 سے زائد دیہات زیر آب آگئے سیلابی صورتحال کے باعث کئی مقامات پر لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں-

    قمبر شہداد کوٹ سے لیکر منچھر جھیل تک، ڈیڑھ سو کلومیٹر سے زائد علاقے میں پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے خیرپور ناتھن شاہ شہر، تحصیل وارہ، سجاول اور دادو کی تحصیلوں میہڑ اور جوہی کے سیکڑوں دیہات زیر آب آچکے ہیں ریلوے ٹریک پر پانی کے باعث بڈا پور ریلوے اسٹیشن اور خانوٹ کے درمیان ریلیف ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    ڈی آئی خان میں سیلاب کے بعد گھروں کی تباہی:باغی ٹی وی بے بس سیلاب متاثرین کی…

  • ویتنام کے بار میں آتشزدگی، 32 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    ویتنام کے بار میں آتشزدگی، 32 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    جنوبی ویتنام کے شہر ہوچی من کے قریب موجود ایک بار میں آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : دی گارجئین نے ویتنام کے سرکاری سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ بار ہوچی من شہر کے قریب ایک رہائشی علاقے میں موجود ایک عمارت کی دوسری منزل پر واقع تھا جہاں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا –

    ویتنامی وزارت سکیورٹی کے مطابق بار میں آگ لگنے کے واقعے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 17 مرد اور 15 عورتیں شامل ہیں جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    جنوبی کوریا میں سمندری طوفان ہنا منور نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

    ویتنامی سرکاری میڈیا کے مطابق 8 افراد کی لاشیں بار کے واش روم سے ملی ہیں جن کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی، آگ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

    بدھ کو سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بہت سے لوگ شعلوں سے بچنے کے لیے بالکونی میں جمع ہو گئے، جو لکڑی کے اندرونی حصے میں تیزی سے پھیل گئی، جبکہ دیگر افراد نے جان بچانے کیلئے عمارت سے چھلانگ لگادی-

    ویتنامی حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ریسکیو اہکار اندر پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن نے بدھ کے روز اعلی خطرے والے مقامات بالخصوص کراوکی بارز کے مزید معائنے کا حکم دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں بار سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جو تجارتی مرکز ہو چی من سٹی کے شمال میں تھوان این شہر کے ایک پرہجوم رہائشی محلے میں واقع ہے-

    عوامی سلامتی کی وزارت کے باضابطہ ترجمان، کانگ این این ڈان اخبار نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے، جن میں 17 مرد اور 15 خواتین مارے گئے ہیں۔

    ایران میں دو ہم جنس پرست خواتین کو موت کی سزا

    سرکاری میڈیا کے حوالے سے بنہ ڈونگ حکام کی ایک رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی ابتدائی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے۔

    کراوکی بار کے قریب رہنے والے گواہ نگوین سانگ نے بتایا کہ جب فائر ٹرک جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک استقبالیہ نے بتایا کہ اندر 40 افراد پھنسے ہوئے تھےبہت سے لوگ مرکزی دروازے سے باہر بھاگے، لیکن بہت سے دوسرے گرمی برداشت نہ کر سکے اور وہ نیچے کود پڑے، ان کے ہاتھ اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

    پولیس نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے سے پہلے بار کے آگ سے بچاؤ کے ضوابط کی جانچ کی گئی تھی۔

    اس سے قبل ویتنام کے، ہو چی من شہر کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں 2018 میں لگنے والی آگ میں 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے 2016 میں، دارالحکومت ہنوئی میں ایک کراوکی سہولت میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوئے، جس سے بارز اور کلبوں میں آگ سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں ملک بھر میں جائزہ لیا گیاجبکہ گزشتہ ماہ ہنوئی میں ایک اور کراوکی بار میں آگ بجھانے کی کوشش کے دوران تین فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے۔

    برکینا فاسو میں فوجی قافلے کے قریب بم دھماکا،35 افراد ہلاک

  • امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں  کے سامان اورآلات  فروخت  کرنےکی منظوری دیدی

    امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

    امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : بزنس انسائیڈر کے مطابق پینٹاگون نے بدھ کے روز کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے 450 ملین ڈالر تک کے معاہدے کے تحت پاکستان کو F-16 طیاروں کی برقراری اور متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے پینٹاگون نے کہا کہ اصل ٹھیکیدار لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن ہو گا۔

    ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے بدھ کو کانگریس کو اس ممکنہ فروخت کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے مطلوبہ سرٹیفیکیشن فراہم کیا جس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حکومت پاکستان کو پاکستان ائیرفورس کی ایف 16 فلیٹ کیلئے متعلقہ اوزار اور سامان فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    دورہ پاکستان میں عالمی برادری سے بڑی امداد کی اپیل کروں گا،انتونیو گوتریش

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی سسٹینمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا۔

    2018 میں ٹرمپ نے پاکستان کو دی جانے والی تمام دفاعی اور سیکیورٹی امداد روکنے کےاعلان کے بعد پاکستان کو یہ پہلی بڑی سیکیورٹی امداد دی تھی اور یہ الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کا شراکت دار نہیں ہے۔

    امریکی حکومت نے پاکستان ایئرفورس کے F-16 پروگرام کوبرقراررکھنے کےلیےغیر ملکی فوجی فروخت کے مجوزہ کیس سے کانگریس کو مطلع کر دیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کا ایک اہم پارٹنر ہے، اور دیرینہ پالیسی کے حصے کے طور پر، امریکہ امریکی نژاد پلیٹ فارمز کے لیے لائف سائیکل مینٹیننس اور پائیداری کے پیکیج فراہم کرتا ہے۔

    پاکستان کا F-16 پروگرام امریکہ اور پاکستان کے وسیع تر دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہےمجوزہ فروخت پاکستان کی اپنے F-16 کو برقرار رکھتے ہوئے موجودہ اور مستقبل کے انسداد دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرار رکھے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے مزید کہا کہ F-16 طیارے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کرنے کی اجازت دیتا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف مستقل کارروائی کرے گا۔

    امریکہ فی الفورتائیوان کی فوجی مدد کرنےسے بازآجائے:چین کی امریکہ کوسخت وارننگ

    کانگریس کے نوٹیفکیشن کے مطابق، مجوزہ فروخت میں کوئی نئی صلاحیت، ہتھیار یا گولہ بارود شامل نہیں ہے۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ڈپلیکیٹ کیس کی سرگرمیوں کو کم کرکے اور اضافی مسلسل سپورٹ عناصر کو شامل کرکے پاک فضائیہ کے F-16 بیڑے کی مدد کے لیے سابقہ ​​F-16 برقرار رکھنے اور سپورٹ کیسز کو مضبوط کرنے کی درخواست کی ہے۔

    F-16 ایئر کرافٹ سٹرکچرل انٹیگریٹی پروگرام، الیکٹرانک کمبیٹ انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس پروگرام، انٹرنیشنل انجن مینجمنٹ پروگرام، انجن کے اجزاء کی بہتری کے پروگرام، اور دیگر تکنیکی کوآرڈینیشن گروپس میں پاکستان کو 450 ملین امریکی ڈالر کی غیر ملکی فوجی فروخت؛ ہوائی جہاز اور انجن ہارڈویئر اور سافٹ ویئر میں ترمیم اور سپورٹ اور ہوائی جہاز اور انجن کے اسپیئر ریپیر/ریٹرن پارٹس۔

    امریکی فوج کےمیزبان ممالک کو ایران کا تحریری انتباہ

    پینٹاگون نےکہا کہ یہ مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرے گی جس سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں اور مستقبل کی ہنگامی کارروائیوں کی تیاری میں امریکہ اور شراکت دار افواج کے ساتھ باہمی تعاون کو برقرار رکھنے کی اجازت ملے گی۔

    مجوزہ فروخت پاکستان کے F-16 طیارے کی برقراری کو جاری رکھے گی، جس سے پاکستان کی مضبوط فضائی سے زمینی صلاحیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد کرنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔اس نے کہا کہ پاکستان کو ان مضامین اور خدمات کو اپنی مسلح افواج میں شامل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

    کانگریس کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس آلات اور مدد کی مجوزہ فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی-

    سکھوں کیلئےعلیحدہ ملک "خالصتان” کے قیام پر کینیڈا میں ریفرنڈم،مہم کی…

  • جنوبی کوریا میں سمندری طوفان ہنا منور نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

    جنوبی کوریا میں سمندری طوفان ہنا منور نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

    جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ہنا منور نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی-

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان ہنا منور نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے طوفان کی وجہ سے مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں-

    مزید بارشوں سے پاکستان میں موجودہ ابتر سیلابی صورتحال بد ترین ہونےکا خدشہ ہے،…

    https://twitter.com/LynnSchore/status/1567350065660055552?s=20&t=mtiqU-dG4SEpikNlyLK1OQ
    حکام کے مطابق شہرپوہانگ میں ایک اپارٹمنٹ کی زیرآب پارکنگ سے7 لاشیں ملیں جبکہ 2 افراد کو بچایا گیا، اس کے علاوہ شہر میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے-

    جنوبی کوریا میں طوفان کے باعث 21 ہزارعمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچاجبکہ طوفان سے 5 ہزارافراد انخلا پرمجبور ہوگئے سمندری طوفان ہنا منور کے باعث پورے ملک میں 90 ہزار گھروں کی بجلی بھی منقطع ہے اور متعدد پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔


    جنوبی کوریا کی یون سک یول حکومت نے سمندری طوفان سے متاثرہ جنوب مغربی علاقوں کیلئے ٹرین سروسز پروازوں کو بھی منسوخ کردیا۔ ملک کے تعلیمی ادارے اور دفاتر میں بھی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    چین کے مغربی صوبے سچوان میں شدید زلزلہ، 46 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی اور 16 لاپتہ


    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان نے جنوبی کوریا کے جزیرے سے ٹکرانے کے بعد جاپان کا رخ کر لیاہے۔ اتوار کی صبح ہنا منور تائیوان کے دارالحکومت تائی پے سے 385میل دور تھا۔
    https://twitter.com/ThaiViralPost/status/1567012976582066177?s=20&t=mtiqU-dG4SEpikNlyLK1OQ

    اس سے قبل امریکی اخبار (نیو یارک ٹائمز) کا کہنا تھا کہ 3 اور 4 ستمبر کے دوران ہنما منور کی شدت میں کمی آئی جو اپنے مرکز میں 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں لے کر جاپان کی طرف بڑھنے لگا۔

    سوشل میڈیا پر جاری اطلاعات کے مطابق جاپان کی طرف سمندری طوفان ہنا منور کے بڑھنے سے جاپان میں بھی موسم نے کروٹ بدل لی 35 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی جبکہ مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی. نیشنل فلڈ رسپانس…

  • صارفین جو 24 اکتوبر سے واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے

    صارفین جو 24 اکتوبر سے واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے

    آئی فون کے آئی او ایس 10 اور 11 دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نطر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بِیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق آئی فون کے آئی او ایس 10 اور 11 استعمال کرنے والے صارفین 24 اکتوبر سے واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

    واٹس ایپ نے 23 لاکھ 87 ہزار بھارتی اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

    بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی فون کے ماڈل 5 اور 5سی کے صارفین اگر اپنے فون پر واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے فون کو اپ گریڈ کرنا پڑے گا کیونکہ 24 اکتوبر کے بعد صرف آئی او ایس 12 پر ہی واٹس ایپ میسر ہوگا۔

    دوسری جانب اس حوالے سے جاری بیان میں ایپل کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق اس کے بیشتر صارفین کو اس اپ گریڈیشن سے کوئی مسئلہ نہیں گا-

    ان کا کہنا ہے کہ اس کے 89 فیصد صارفین آئی او ایس 15 استعمال کر رہے ہیں یا اپنے فون کو آئی او ایس 15 پر اپ گریڈ کرلیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب صرف 4 فیصد آئی فون صارفین ہی آئی او ایس 13 یا اس سے پہلے کا ورژن استعمال کررہے ہیں۔

    واٹس ایپ شادی شدہ جوڑوں کا رشتہ بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

    قبل ازیں ویب بیٹا انفو نے اپنی رپورٹ میں واٹس ایپ کے ایک نئے فیچر کے بارے بتایا تھا کہ صارفین ایس ایم ایس کی طرح واٹس ایپ پر بھی خود کو میسجز ارسال کر سکیں گے صارفین کو اپنا نمبر ‘You’ کے نام سے نظر آئے گا جس پر آپ کوئی بھی میسج کرسکیں گے۔

    واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ اس نئے فیچر سے صارفین کو چیزیں یاد رکھنے میں مدد ملے گی۔صارفین اس کی مدد سے نوٹس کا کام کرسکیں گے اس کام کے لیے پہلے ہی نوٹس کی ایپلیکیشن موجود ہے لیکن صارفین کا زیادہ تر وقت واٹس ایپ پر گزرتا ہے تو اس نئے فیچر سے انہیں ضروری چیزیں یاد رکھنے میں آسانی ہوگی جلد یہ فیچر اینڈرائیڈ ، آئی فون اور ویب کے صارفین کے لیے بیک وقت متعارف کروایا جائے گا۔

    واٹس ایپ کی ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے فیچر کی آزمائش