بھارت میں معاشی بحران سے ہرشعبہ کا برا حال ہے۔ معاشی بحران سے آٹو سیکٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ۔ ماروتی سوزوکی کے بعد آٹو سیکٹر کی بڑی کمپنی اشوک لے لینڈ نے بھی پانچ پلانٹس میں کام بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ایک اور آٹو کمپنی نے پانچ دن کے لیے اپنا پیداواری یونٹ بند کر دیا…. جانیے کس ملک میں

اعلان کے مطابق اینور میں 16 دن، ہوسر میں 5 دن، الور میں 10 دن، بھنڈارا میں 10 دن اور پنت نگر میں 18 دن تک پلانٹس بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ کمرشل گاڑیوں کی طلب میں کمی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔ اشوک لے لینڈ کی فروخت اگست میں 70 فیصد گھٹ کر 3336 ٹرک رہ گئی تھی۔ جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں کمپنی نے 11135 ٹرک فروخت کیے تھے۔

کمپنی کے پانچ پلانٹوں میں کام بند کرنے کا اثر ہزاروں ملازمین پر پڑے گا۔ کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو بغیر کام کے گھر میں بیٹھنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں معاشی بحران کی وجہ سے اب تک لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ سی ایم آئی ای کی تازہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ فروری 2018 میں بے روزگاری شرح 5.9 فیصد رہی تھی۔

یاد رہے کہ اشوک لے لینڈ سے قبل ماروتی سوزوکی نے گروگرام کے پلانٹ میں دو دن تک پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ کمپنی ٹویوٹا موٹر اور جنوبی کوریائی کمپنی ہنڈئی موٹر کو بھی گاڑیوں کا پیداواری یونٹ بند کرنا پڑا تھا۔

Shares: