ایوی ایشن ڈویژن میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد شروع

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی کی ہدایت پر ایوی ایشن ڈویژن میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا.

آج سے روزانہ کی بنیاد پر آنے والے ملازمین اور مہمانوں کے داخلے سے پہلے ایوی ایشن ڈویژن کے استقبالیہ پر  درجہ حرارت چیک کیا جائے گا. .درجہ حرارت تھرمل گن کے ذریعہ چیک کیا جائے گا،بخار ہونے کی صورت میں مزید طبی معائنہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا جائے گا

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم فیصلہ کیا ہے،

جہازسے اترنےکی اجازت ہیلتھ ڈیکلریشن فارم سےمشروط کردی گئی،سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ایئر لائنز دوران پروازہی مسافروں سے ہیلتھ فارم مکمل کرائیں،طیارے کی لینڈنگ سے پہلے ایئرٹریفک کنٹرولرپائلٹ سے 2بار رابطہ کرے گا،پہلے رابطے کے دوران ایئرٹریفک کنٹرول کپتان کوفارم مکمل کرانے کی اطلاع دے گا،دوسری باررابطے میں کپتان کواے ٹی سی کوہیلتھ فارم مکمل کرنے کی اطلاع دینی ہوگی،ہیلتھ فارم کی رپورٹ نہ دینے پرطیارے سے مسافروں کواترنے کی اجازت نہیں دی جائےگی،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نےتمام ملکی ایئرپورٹس منیجر کوہدایات نامہ جاری کردیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

محمد اویس

 

Leave a reply