عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جلد انتخابات ہونے جا رہے ہیں ،شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نااہل حکومت ہم پر مسلط کردی گئی ہے
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی،اے این ایف کیس میں ملزمان پر وکلاء نے فرد جرم عائد نہیں ہونے دی،میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل و خوار ہورہا ہے، عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جلد انتخابات ہورہے ہیں
صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ کیا آپ عمران خان کو سمجھائیں گے جلسوں میں عدالتوں پرتنقید نہ کریں ، جس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے عدالت کے سامنے کوئی کمٹمنٹ نہیں کی چیف جسٹس کا پیغام ہے تو میں عمران خان تک پہنچا دوں گا،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 2 ووٹوں کا فرق ہے اور یہ 2 ووٹ چودھری سالک اور بشیر چیمہ کے ہیں رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا ملک میں ہنگامہ آرائی ہو گی اور رانا ثنا اللہ معاملات خراب کرے گا۔ ہمارے اراکین کو جلد عدالتوں میں پیش کریں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ہمیں کہہ رہے ہیں گھروں سے نکال کے ماریں گے تو ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال
منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟
نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار
بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے
برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار