بورے والا، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ میرے سلام کا پرجوش انداز میں جواب کا شکریہ، عوام کے بغیر میں عوام سے زیادہ اداس ہوگیا تھا، ہمیں وہ وقت بہت یاد آتا ہے جب روٹی 4 روپے کی ملتی تھی، اب روٹی 20 روپے کی ہوگئی ہے، ن لیگ حکومت میں آئے گی تو مہنگائی کم کرے گی،
نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب میں وزیراعظم تھا وہ وقت یاد کرو اور آج دیکھو کتنا فرق آگیا ہے، وہ وقت یاد ہے جب روٹی 4 روپے کی ملتی تھی، آپ بتائیں کتنے سالوں بعد مل رہے ہیں ، کیا آپ اداس ہو گئے تھے،آپ لوگوں سے اتنے سالوں بعد ملا میں بہت اداس ہو گیا تھا، جتنا اداس تھا اتنا ہی خوش ہوں کہ آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں،آج آپ لوگوں کے گھروں میں گیس آتی ہے یا نہیں ،پاکستان کا کیا حال کر دیا بجلی ہے نہ گیس، بجلی اور روٹی کی قیمت سستی کریں گے،بجلی، گیس پانی کے بلز بہت زیادہ آنے لگے ہیں، ہم سے حکومت نہ چھینی جاتی تو ملک خوشحال ہوتا،مسلم لیگ ن آئیگی تو ہر طرف خوشحالی لائے گی،ہماری حکومت ہوتی تو کوئی بے روز گار نہ ہوتا،
نواز شریف کا بورے والا کو ضلع، موٹروے اور وہاڑی میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان
نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ وہ ٹولا ہے جس نے پاکستان کے ساتھ زیادتی کی ہے، ہم نے موٹرویز اپنی ذات کے لیے نہیں، عوام کے لیے بنائی،نواز شریف کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو ہر نوجوان برسرروزگار ہوتا، ہماری حکومت ہوتی تو بورے والہ سے بیروزگاری ختم ہوچکی ہوتی،مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو بورے والہ سے بھی موٹروے گزرے گی،ہمارے دور میں ڈی آئی کا ریٹ 2400 روپے تھا اور اب 14ہزار روپے ہے،وہاڑی میں میڈیکل کالج بھی بنائیں گے، ہمارے دور میں ٹریکٹر 9 لاکھ کا تھا اور اب 38 لاکھ کا ہوگیا ہے، یہ تبدیلی ہے،ہماری حکومت مہنگائی کا خاتمہ کریگی، حکومت میں آئے تو بورے والا کو ضلع کا درجہ دیں گے،
میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف
خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال
مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں
سب جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست کر رہے، ن لیگ خدمت کر رہی، مریم نواز
مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دوران جنوبی پنجاب میں سیاست کی جاتی ہے لیکن خدمت جنوبی پنجاب کی ن لیگ کرتی ہے آج جو سہولت لاہور میں حاصل ہے وہ ملتان میں بھی حاصل ہے 2013 کے جنوبی پنجاب کو 2018 سے موازنہ کریں تو جنوبی پنجاب میں ترقی کے منصوبوں پہ ن لیگ کے نام ہیں ،تباہی مہنگائی اور تکلیفوں میں گھری عوام آج نواز شریف کو اس لیے آوازیں دے رہی ہے کیونکہ کوئی آیا انتقام لیکر گالی گلوچ کرکے تنقید کرکے چلتا بنا۔ لیکن صرف نواز شریف اور مسلم لیگ ن وہ ہے جس نے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے۔ پورے پاکستان میں جس لیڈر کو دن رات مہنگائی کم کرنے، روٹی، بجلی، گیس، آٹے، چینی، سڑکوں، ہسپتالوں، سکولوں کالجز کی فکر ہے وہ میاں نواز شریف ہے.لوگ اب کہہ رہے ہیں کہ شیر یار ہن آجا ساڈی بہت تباہی ہوگئی اے.
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو اپنا منشور پیش کرنے کی ضرورت نہیں،مخالفین ووٹ مانگتے ہیں لیکن انہیں جلسہ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے،ن لیگ واحد جماعت جو کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہی ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور واضح ہے ہر گاوں شہر کی ترقی مفت صحت کی سہولت روٹی بجلی سستی کرنا ہر ضلع میں دانش اسکول بنانا،کوئی لیڈر ہے تو وہ نواز شریف ہے جسے آپ کی روٹی، آٹے ، چینی، اسپتالوں، سکولوں، کالجوں اور سڑکوں کی فکر ہے،