اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید مصطفیٰ شاہ اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی موجود تھے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سی سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کا تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے پر انتخاب پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ اسمبلی کے ممبران کے آپ کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے،آپ کی قیادت میں صوبہ سندھ گذشتہ ادوار کی طرح مستقبل میں بھی ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے گا،اسپیکر ایاز صادق نے سید مراد علی شا ہ کی بطور وزیر ارعلیٰ سندہ کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اسپیکر سردار ایاز صادق کو تیسری بار اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسپیکر کے عہدے پرتیسری بار بھاری اکثریت سے منتخب ہونا اتحادی جماعتوں کے قائدین اور ممبران اسمبلی کا آپ کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کی عکاسی ہے، آپ نے بطورِ اسپیکر جس خوش اسلوبی سے گذشتہ دور میں ایوان کی کارروائی کو چلایا وہ قابلِ تحسین ہے، وزیراعلی سندھ نے اسپیکر سردار ایاز صادق کے لیے نیک خواشہات کا اظہار کیا،وزیراعلی سندھ نے ڈپٹی اسپیکر سید مصطفیٰ شاہ کو بھی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی

سپریم کورٹ، بھٹو صدارتی ریفرنس ،سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد

مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

صدارتی انتخابات،آصف زرداری کے کاغذات منظور،محمود اچکزئی پر اعتراض عائد

پیپلز پارٹی وزیراعظم کے میثاق برائے قومی مفاہمت کے تصور کی حمایت کرتی ہے،بلاول

سی ڈی اے کو شہتوت کے درخت کاٹنے کی اجازت

عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج 

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

Shares: