ممنی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی پاکستان کی سُپر ماڈل ایان علی آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہی ہیں-

باغی ٹی وی : سماجی رباطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنی سالگرہ کی تصاویر کا ایک کولاج شئیر کیا جس میں ایک سے زائد سالگرہ کے کیک نظر آ رہے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CDRHD2wpXqD/?igshid=1hjgcf3v17vl9
تصاویر دیکھ کر واضح طور پر لگ رہا ہے کہ سُپر ماڈل نے سالگرہ منانے کا اہتمام گھر میں ہی کیا ہے اور گھر کو مختلف رنگوں کے غباروں سے سجایا گیا ہے-

تصاویر شئیر کرتے ہوئے ایان علی نے خود کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ میں الحمداللہ کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتی آج میں جو جچھ بھی ہوں جس مقام پر ہوں اللہ تعالیٰ اور اپنی فیملی کی وجہ سے ہوں-

ماڈل نے کیکس کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتاتے ہوئے لکھا کہ گولڈن اور سفید کیک کے علاوہ نیلے رنگ کا کیک میرے اہل خانہ کی طرف سے ہے اور سب سے بڑا کیک گولڈن اور بلیک میری سب سے پیاری دوست نیینی کی طرف سے ہےجو مجھے میری اپنی بڑی بہن اڈی اور بچوں کی طرح عزیز ہے-

ایان علی نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے مداحوں کے تعاون اور محبت کی شکر گزار ہیں-

ایان علی کی اس پوسٹ کے بعد مداح بھی ماڈل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں-

ایان علی انسٹاگرام اسکرین شاٹ
پاکستانی ماڈل وی گلوکارہ ایان علی 30 جولائی 1993 کو دبئی میں پیدا ہوئیں ایان نے سولہ سال کی عمر میں ماڈل کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 2010 میں ماڈلنگ کا آغاز کیا اور بیسٹ فیمیل ایمرجنگ ماڈل کا خطاب جیتا اور چار بار لکس اسٹائل ایوارڈ کے لئے نامزد کی گئیں۔

ایان علی نے نے فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ بھی کام کیا جن میں حسن شہریار یاسین ، کرما ، چنئیر (بریز) اور گل احمد شامل ہیں۔

2010 میں ، ایاننے کیلون کلین ‘بیوٹی آف دی ایئر 2010’ کا ٹائیٹل اپنے نام کیا بعد میں وہ ان کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں۔ اسی سال وہ لکس اسٹائل ایوارڈز کے لئے بھی بہترین ابھرتی ہوئی نوجوان ماڈل ، اور 2011 میں بہترین فیمیل ماڈل کے لئے نامزد ہوئیں انہوں نے پاکستان میڈیا ایوارڈز میں 2012 کے لئے بہترین خواتین کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا-

خیال رہے کہ حال ہی میں ایان علی کا نیا البم ’Nothing Like Everything‘ جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے جس کا اعلان انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا نیا البم 3 اگست 2020 کو ریلیز کیا جائے گا-

واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتےہوئے گرفتار کیاگیا تھا بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں بیرون ملک جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں جس کے باعث انہیں کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے-

ماڈل ایان علی نے اپنے نئے البم کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ایان علی کی لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی

Shares: