عذاب الہیٰ کا خوف دلا کر اقلیتی نوجوان کو اغوا کرنیوالا جعلی پیر گرفتار

0
45

عذاب الہیٰ کا خوف دلا کر اقلیتی نوجوان کو اغوا کرنیوالا جعلی پیر گرفتار

سوات مینگورہ سے اقلیتی نوجوان کے اغواء کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

جعلی پیر نے اقلیتی خاندان سے تعلقات استوار کرکے پیسے بٹورنے کے لئے نوجوان ترن کمار کو لاہور لے جاکر غائب کردیا۔ نوجوان کے والد کرم چند نے اپنے بھائیوں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروایا جس پر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا تاہم ان کے بے گناہ ہونے پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اصل ملزم جعلی پیر اور اس کی سالی کو گرفتارکرلیا۔

ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان نے ایس ایچ اومینگورہ مجیب عالم خان کے ہمراہ پریس بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ 9 اگست2021 کو مینگورہ کے رہائشی کرم چند نے اپنے بیٹے ترن کمار کی اغوائیگی کی رپورٹ درج کراتے ہوئے جائیداد کے تنازع پر اپنے بھائیوں جنم راج،پریم چند اور بھتیجے جتندر کمار پر دعویداری کردی۔پانچ ماہ تک غائب رہنے والے ترن کمار بھی ہاتھ ذخمی کر کے تھانے میں آیا اور چچاؤں پر اغواء اور پانچ ماہ بعد چھوڑے جانے کا الزام عائد کیا۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور وہ جیل چلے گئے۔تاہم تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے حقائق تک رسائی حاصل کی گئی اور اصل ملزم تاج محمد سکنہ بخت بلند سکنہ کیدام حال شاہدرہ اور اس کی سالی کو گرفتار کرلیا۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ تاج محمد نے خود کو جعلی پیر اور روحانی پیشوا ثابت کرکے ترن کمار اور اس کے والد کے علاؤہ دیگر اہلخانہ کو عذاب الٰہی آنے کا خوف دلاکر ترنگ کمار کو لاہورلے کر گیا اور پانچ ماہ تک غائب رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران تاج محمد نے مغوی کے باپ کرن چند سے 54 لاکھ 75 ہزار روپے بھی ہتھیا لئے ہیں۔ ملزم تاج محمد اور اس کی سالی کو باقاعدہ ملزم قرار دیکر دیگر بے گناہ ملزمان کو مقدمے سے خارج کرنے کے لئے عدالت میں چالان جمع کرایا جائے گا۔

وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

آلو چھولے بیچنے والا جعلی پیر بنا تو کیا سلوک کیا گیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

Leave a reply