شجاع آباد آزادی کشمیر کی جدو جہد پوری امت کا مشترکہ كاز ہے جمیعت علمائے پاکستان

0
29

شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) آزادی کشمیر کی جدو جہد پوری امت کا مشترکہ کاز ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے موجودہ حکومت نے کشمیری قوم کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جمعیت علماء پاکستان شجاع آباد کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نوری جامع مسجد سے نکالی گئ اور جماعت اسلامی کے زیراہتمام جامع مسجد تفہیم القرآن سے ریلی نکالی گئ ریلی کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. جماعت اسلامی ضلع ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی. جماعت اہلسنت کے رہنما صاحبزادہ حسان احمد خان اظہری. اے ٹی آئی کے سابق رہنما ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل نون. تحصیل امیر جماعت اسلامی میاں حامد بودلہ. جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی سیئنر نائب صدر علامہ محمد عرفان قادری. جماعت اسلامی کے رہنما بابر درانی سمیت دیگر نے کی اللہ والے چوک پر قائدین نے مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوۓ کہا کشمیر پاکستان کا لازم جز ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ہم سے الگ نہیں کرسکتی پوری دنیا نے دیکھ لیا کشمیر نے کس کے حق میں فیصلہ دیا ہے 72 سالوں سے کشمیری مسلمان بھارتی ظلم و ستم کا شکار ہیں لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا نزرانہ دے چکے مگر اب کشمر کی آزادی قریب ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا حاجی عاشق علی قادری نے کہا ہم قیام پاکستان کے بعد سے ہی کشمیری کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں مگر کشمیر کی آزادی کے لئے اب عمل کام کرنا ہوگا جس کا واحد راستہ جہاد فی سبیل اللہ ہے حکومت وقت کشمیری قوم کے لئے عمل کچھ نہیں کر رہی ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا اب باتوں کا وقت ختم ہوچکا افواج پاکستان کشمیر میں جہاد کا اعلان کرے پوری قوم آپ کے ساتھ ہوگی. حسان اظہری. علامہ عرفان قادری نے کہا آج کشمیر سمیت پوری دنیا میں مسلمان ظلم ستم کا شکار ہے پوری ملت اسلامیہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر آزادی کشمیر اور قبلہ اول بیت المقدس کے تحفظ کی جنگ لڑے یہ مسئلہ پوری امت کا مشترکہ مسئلہ ہے رانا طفیل نون نے کہا بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے کشمیر ہمارا تھا ہے اور رہے گا اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا ہم ہمیشہ امام شاہ احمد نورانی. قاضی حسین احمد. مولانا عبدالستار خان نیازی کے مشن پر چلتے ہوۓ آزادی کشمیر کی جنگ لڑتے رہے گے ریلی میں جمعیت علماء پاکستان کے عبدالوھاب قادری. حافظ شیراز حیدری. وزیر نورانی. یامین نورانی. قاسم ہاشمی. عیش محمد حیدری. راؤ وقار. جماعت اسلامی کے بابر درانی. عارف اسماعیل ایڈووکیٹ. افظل قریشی. شیخ ریاض الدین سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی

Leave a reply