آزادی مارچ میں کیسے شامل ہونا ہے؟ شہباز شریف کی اہم ہدایات

0
42

آزادی مارچ میں کیسے شامل ہونا ہے؟ شہباز شریف کی اہم ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں 31 اکتوبر کو آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کا اعادہ کیا گیا،شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں اکٹھا ہونے کی ہدایات کر دی،

شہباز شریف نے اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ،ملک بھر سےجے یو آئی کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں ،خیبرپختونخوا سے جے یوآئی کے وفد کے ہمراہ بڑی ریلی اسلام آباد پہنچے،طارق فضل چودھری کو اسلام آباد جلسے کی انتظامی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کی صحت پرتحفظات کا اظہار کیا

شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ داخل ہو گا، ن لیگ او رپی پی نے آزادی مارچ کی حمایت کر رکھی ہے، حکومت نے آزادی مارچ کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کے سربراہ پرویز خٹک ہیں، کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان سے کمیٹی کی ملاقات ہوئی اور آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا.

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

Leave a reply