باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی ضمانت کیس کا تحریری فیصلہ عدالت نے جاری کر دیا

اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ بغاوت پراکسانے کی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہوگا کہ پٹیشنر کا ٹوئئٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا ملزم کی عمر 74سال ہے اور کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملزم کو سلاخوں کے پیچھے بھجوا دیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے اعظم سواتی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظورکی جاتی ہے اعظم سواتی اپنا پاسپورٹ تاحکم ثانی عدالت میں جمع کرائیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنایا تھا اور اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی،  اعظم سواتی کو اداروں کے‌ خلاف ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا،  گزشتہ روز عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے رہائی کی استدعا کی تھی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

Shares: