اعظم سواتی کی ذاتی حیثیت میں ہوئی طلبی

0
45

اعظم سواتی کی ذاتی حیثیت میں ہوئی طلبی
الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر اعظم سواتی کے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

وفاقی وزیر اعظم سواتی کی الیکشن کمیشن میں عدم پیشی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا،وفاقی وزیر اعظم سواتی 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لئے گئے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، وہ جواب دینگے، الیکشن کمیشن نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ نے نوٹس پڑھا ہے؟ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

اس سے قبل گزشتہ سماعت پر بھی اعظم سواتی پیش نہیں ہوئے تھے اور مہلت طلب کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے مہلت دے دی تھی ،اعظم سواتی کے بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے بھی بھر پور ردعمل دیا تھا ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے اداروں میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی ، حکومت ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے ۔اعظم سواتی کے پارلیمانی امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بولے گئے الفاظ پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اداروں پر نہیں صرف ان میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی ہے۔ یہاں حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سینیٹ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی میں حکومتی دھمکیوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین پر حکومت کے پاس دلیل نہیں دھمکی ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت الیکشن کو دھمکانے پر اتر آئی ہے

نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے حکومت کے الیکشن کمیشن پر الزامات پر تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ حکومت کے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات اور الزامات افسوسناک ہیں،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آئینی ادارے کو آگ لگانے کے بیانات قابل مذمت ہیں،حکومت الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں،حکومت کا رویہ غیر مناسب اور تشویشناک ہے، تحریک انصاف کا مقصد ہے کہ ہم جیت نہیں سکتے تو کوئی اور بھی نا کھیلے،حکومت الیکشن کمیشن کے اعتراضات کا دلائل سے جواب دے الزامات سے نہیں، الیکشن کمیشن کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے 37 اعتراضات بنیادی اور سنجیدہ ہیں، ووٹنگ مشین پر ایک بھی اعتراض ہو تو الیکشن متنازعہ ہو جائے گا، حکومت چاہتی ہے الیکشن کمیشن ان کی مرضی کے مطابق انتخابات کرائے،

واضح رہے کہ اعظم سواتی نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے بارے کہا تھا کہ آپ جہنم میں جائیں ،ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ،الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن نہیں الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہا ہے،علی محمد خان کی الیکشن کمیشن حکام کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی، اعظم سواتی کے اس بیان کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا اور اعظم سواتی کو طلب کیا تھا

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

Leave a reply