اعظم سواتی جس ویڈیو کا بار بار ذکر کر رہے ہیں وہ انہوں نے خود بنائی. فیصل واؤڈا

فیصل واؤڈا نے دعوٰی کیا ہے کہ اعظم سواتی جس ویڈیو کا بار بار ذکر کر رہے ہیں وہ انہوں نے خود بنائی ہے.

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اعظم سواتی جس ویڈیو کا بار بار ذکر کر رہے ہیں وہ ویڈیو انہوں نے خود بنائی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کون سا غیرت مند آدمی ویڈیو لیک پر کہتا ہے کہ ہاں یہ میری ویڈیو ہے؟ انہوں نے کہا کہ ویڈیو انہوں نے خود بنائی، عمران خان سادہ آدمی ہیں ان کو سمجھ نہیں آرہی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے پاس اگر ویڈیو اوریجنل ہے تو ان کے پاس ویڈیو کیسے آئی؟ ان کے پاس اوریجنل ویڈیو ہے تو باقیوں کے پاس جعلی کیسے ہے؟ انہوں نے کہا کہ ویڈیو سے متعلق اعظم سواتی کا سارا بیانیہ جھوٹا ہے، پہلے انہوں نے ویڈیو کو لے کر احتجاج کیا، پھر روئے، پھر مارچ کیا، اور جب کسی چیز سے بات نہ بنی اور اصلیت کھل گئی تو سوشل میڈیا پر فوج کو ماں بہن کی گالیاں دیں۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے الزامات کی خود سپریم کورٹ نے تردید کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں

ان کا مزید کہنا تھا سابق وزیر اعظم عمران خان کو اندر کے دشمنوں سے زیادہ خطرہ ہے بجائے باہر کے دشمنوں کے لہذا انہیں یہ بات سمجھنی چاہئے کہ ان کو یہاں تک پہنچانے میں انہی کا ہاتھ ہے جنہیں وہ اپنا خیر خواہ سمجھتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ عمران کو میری ضرورت نہیں لیکن پھر بھی جب بھی ان کو میری ضرورت پڑے گی میں ان کیلئے حاضر ہونگا.

Comments are closed.