30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں

0
65
ایک ماہ میں 2427 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار

اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو کی حدود انگوری روڈ کے نزدیک رہائش پذیر 30 سالہ نوجوان کو سفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کر اس کے معصوم بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
مقتول کے لواحقین نے لاش مری کی طرف جانے والی مین ایکسپریس وے پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ مقتول نوجوان اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عرصہ 18 سال سے حساس ادارے کے اعلی آفیسر کی سینکڑوں کنال اراضی کی چوکیداری کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ موصولہ معلومات کے مطابق انگوری روڈ کے نزدیک 30 سالہ فضل کریم نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ وقوعہ کے وقت مقتول اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کمرے میں سو رہا تھا۔ مقتول فضل کریم کے بڑے بھائی سعید کریم نے بتایا کہ ہمارا خاندان عرصہ اٹھارہ سال سے یہاں مقیم ہے، سینکڑوں کنال کی یہ اراضی راجہ نوبہار کی ملکیتی ہے۔ جنہوں نے ہمیں یہاں چوکیداری کے لئے رہائش دے رکھی ہے۔ ڈیڑھ سال سے راجہ نوبہار کا اپنی چچا زاد بہنوں سونیا اور شبانہ کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چل رہا ہے۔ جس کے بعد مخالفین نے بھی اپنے چند افراد راجہ ولید، صدام گجر وغیرہ کو یہاں بیٹھا رکھا تھا ۔ جو ہمارے بجلی کے میٹر سے بجلی استعمال کر رہے تھے اور اکثر اوقات فائرنگ کرکے خوف و ہراس بھی پھیلا رہے تھے۔ اس بار بجلی کا بل 51 ہزار روپے آیا تو انہیں بل کی ادائیگی کے لئے کہا گیا تو وہ انکاری ہوگئے۔ جس پر ہمارا ان کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا۔

سعید کریم نے بتایا کہ میں نے پانچ روز قبل ملزمان راجہ نوید اور صدام گجر کے خلاف تھانہ بہارہ کہو پولیس کو تحریری درخواست دی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ گزشتہ علی الصبح ملزمان نے گھر میں گھس کر میرے بھائی فضل کریم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتول کے چچا سرپرست خان، بھتیجا شیر ملک اور ماموں نے بتایاکہ مقتول فضل کریم چوکیداری کے عوض دس سے بارہ کنال اراضی پر اجارے پر کاشتکاری کرتا تھا اور فصل کا آدھا حصہ راجہ نوبہار کو بھجواتا تھا۔ ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے۔ ہماری پولیس حکام سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

Leave a reply