قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان اظہرعلی کی کپتانی خطرےمیں پڑ گئی

0
33

لاہور:قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان اظہرعلی کی کپتانی خطرےمیں پڑ گئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مایہ نازکرکٹراورٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کی کپتانی خطرے میں پڑی ہوئی نظرآرہی ہے،

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ‏پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کے لیے ان کی بحثیت کپتان اور بیٹسمین کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

کپتان اظہر علی کی دورہ نیوزی لینڈ سے قبل کپتان اور بیٹسمین کی حیثیت سے کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان سے تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے جبکہ چیئرمین احسان مانی سے اظہر علی کی ملاقات ہونا باقی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پی سی بی کے ایک اہم عہدے دار نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی مخالفت کردی

امکان ہے کہ اگلے 10 روز میں یہ ملاقات ہوجائے گی۔ نومبر کے دوسرے ہفتے میں دورہ نیوزی لیند کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہو گا اور اس دوران پی سی بی اظہر علی کو ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گا۔

کپتان کی تبدیلی کی صورت میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان مضبوط امید وار ہیں۔ ایک حلقے کا کہنا ہے کہ اگر اظہر علی کو تبدیل کرنا ہے تو نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد کیا جائے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ ٹیسٹ کپتانی کےلیے بابراعظم کانام زیرغورہے

Leave a reply