باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ، دفتر میں کاٹا گیا کیک،مبشر لقمان کو دی مبارکباد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر باغی ٹی وی آفس میں کیک کاٹا گیا
کیک باغی ٹی وی کے سی ای او سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کاٹا، اس موقع پر ایڈیٹر باغی ٹی وی اردو ممتاز اعوان، باغی ٹی وی یوٹیوب چینل کے ہیڈ محمد شعیب، باغی ٹی وی کے اینکر زین العابدین، فائز چغتائی، محمد اسامہ، کاظم نقوی، محمد عمر ،نعمان موجود تھے
باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ پر جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا نیک خواہشات کا اظہار#baaghitv #pakistan #10YearsOfBaaghiTv @mubasherlucman @Taahaa_ @MumtaazAwan @JIPOfficial pic.twitter.com/Le1oxB26YS
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 12, 2022
باغی ٹی وی کے دس برس مکمل ہونے پر باغی ٹی وی ٹیم نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،
ڈاکٹر مجاہد گیلانی، صدر کشمیر یوتھ الائنس ،باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے#baaghitv #pakistan #10YearsOfBaaghiTv @mubasherlucman @Taahaa_ @MumtaazAwan@KYACentral pic.twitter.com/4VnGmZS49x
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 13, 2022
باغی ٹی وی کے دس برس مکمل ہونے پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی مبارکباد کے پیغام بھجوائے ہیں، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ،باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان نے دس برس قبل باغی ٹی وی کا آغاز کیا جس کا سفر اب بھی کامیابی سے جاری و ساری ہے
سردار بشن سنگھ ،سابق پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے#baaghitv #pakistan #10YearsOfBaaghiTv @mubasherlucman @Taahaa_ @MumtaazAwan pic.twitter.com/hZsVJiBUWN
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 13, 2022
اردو ۔انگلش اور پشتو تین زبانوں میں باغی ٹی وی کی نشریات چل رہی ہیں جبکہ جابز پورٹل بھی ہے جس میں روزانہ کی ملازمتوں کے اشتہار شائع کیے جاتے ہیں
اسلامک سکالر ڈاکٹر مصباح احمد کی جانب سے باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار#baaghitv #pakistan #10YearsOfBaaghiTv @MumtaazAwan pic.twitter.com/EcDsBrXkyH
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 12, 2022
باغی ٹی وی کا یوٹیوب چینل دنیا بھر میں مقبول ہے ۔ہر سال رمضان المبارک میں باغی ٹی وی یوٹیوب چینل پر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے نماز تراویح لائیو نشر کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں تحریک لبیک کے احتجاج کی کوریج کرنے پر حکومت کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود باغی ٹی وی نے کوریج جاری رکھی ۔حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کی کوریج کی ویڈیو باغی ٹی وی کے یوٹیوب سے ڈیلیٹ بھی کروائی گئی ہیں ۔تحریک لبیک کی کوریج کی وجہ سے باغی ٹی وی ٹویٹر کا بلیو ٹک بھی ختم کروایا گیا ہے
باغی ٹی وی نام کی مناسبت سے معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں ظلم جبر کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ ریاست پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کو باغی ٹی وی صحافتی میدان میں ہر وقت جواب دینے کے لیے تیار ہے یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار نے بھی باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کی بلکہ درجنوں بار مودی سرکار کے زیر اثر ہیکرز کی جانب سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش بھی کی گئی
باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ، ٹویٹر پر #10YearsOfBaaghiTv ٹاپ ٹرینڈ
باغی ٹی وی کی کامیابی کے دس برسوں کا سہرا مبشر لقمان کے سر۔خراج تحسین
باغی ٹی وی”کی آج 10 ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیابھرمیں لوگوں کے دل کی دھڑکن بن گیا
کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے