تحریک انصاف کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان نے بیرون ملک روانہ ہو گئے،
وہ آج دن 1 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوئے،بابر اعوان عمران خان کے قریب سمجھے جاتے تھے اور ان کے قانونی مشیر بھی تھے،ایٹلانٹک کی پرواز VS 379 کے ذریعے لندن کیلئے روانہ ہوئے،
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لئے ملک سے باہر آیا ہوں، میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں، عمران خان پہلے دوست، اب میرے لیڈر ہیں،
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان بھر میں جلاؤ گھیراؤ کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کو جہاں گرفتار کیا جا رہا ہے وہیں شرپسند عناصر کو بھی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی کئی رہنما عمران خان کو چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں اور تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دہے ہیں، ایسے میں بابر اعوان کا لندن جانا کہیں عمران خان کو چھوڑنا تو نہیں ہے؟
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا








