ٹی 20 رنز:بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

0
51

بابراعظم نے زیادہ ٹی 20 رنز میں آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

باغی ٹی وی: ملتان سلطانز کے خلاف بابر اعظم نے جمعے کے روز 73 رنز کی اننگز کھیلی، اس سے بابر کے مختصر فارمیٹ میں ٹوٹل رنز کی تعداد 8865 ہوگئی جو 253 میچز میں بنائے ہیں-

کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

مجموعی طور پر ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں وہ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

شین واٹسن نے اپنے کیریئر کے دوران 343 ٹی 20 میچز میں 8821 رنز بنائے تھے، اس فہرست میں ٹاپ پر کرس گیل 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ موجود ہیں، ان کے بعد شعیب ملک 12 ہزار 528 رنز کے ساتھ کا نام آتا ہے۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے بدھ کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پی ایس ایل کی اولین سنچری بنائی، پشاور زلمی کے کپتان نے 60 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 15 چوکے اور 3 چھکے لگاکر یہ کارنامہ سرانجام دیا، انھوں نے 65 بالز پر 115 رنز بناکرپویلین کی راہ لی۔

رونالڈ نے زلزلے میں یتیم ہونیوالے شامی بچے کی خواہش پوری کردی

اس عمدہ کاوش کی بدولت ٹیم نے 2 وکٹ پر 240 کا ریکارڈ مجموعہ ترتیب دے دیا، بابر نے ٹی 20 کرکٹ میں 36 ویں بار سنچری شراکت قائم کی، یہ کسی بھی پاکستانی بیٹر کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

رضوان 26 سنچری پارٹنر شپس میں شریک رہے ہیں، عالمی سطح پر اس معاملے میں کرس گیل(46)، ڈیوڈ وارنر(42) اور ویراٹ کوہلی(38) نمایاں ہیں۔ بابر 2019 کے بعد سے دنیا میں سب سے زیادہ 8 ٹی 20 سنچریاں بناکر نمایاں ترین ہوگئے۔

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

Leave a reply