رائیونڈ مدرسہ میں آٹھ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، قاری گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کےصوبائی دارالحکومت لاہور کے قریبی علاقے رائیونڈ میں قاری نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی، جرم چھپانے کے لئے تشدد کے بعد بلائی منزل نیچے پھینک دیا بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں چلڈرن ہسپتال میں وینٹی لیٹر پرہے، پولیس نے قاری کو پکڑ کر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا
رائیونڈ کے نواحی گاوں رام تھمن راجہ جنگ کا رہائشی محمد سلیم اپنے آٹھ سالہ بچے ثمر سلیم کو قرآن مجید کی تعلیم دلوانے کے لئے رائیونڈ گلبرگ ٹاون مدرسہ دارالقران میں داخل کروایا ہوا تھا اس کے والد کے مطابق گزشتہ روزاس کے قاری محمد رضوان والد یقعوب نے بچے کو رات 10 بجے کے قریب بستر سے جگایا اورزبردستی بدفعلی کرنے لگا جس پر بچے نے منت سماجت کی مگر قاری نے ایک نہ سنی انکار کرنے پر بچے پر تشدد شروع کردیا جس سے اس کا دایاں بازوں ٹوٹ گیا بدفعلی کرنے کے بعد اس نے اپنے جرم چھپانے کے لئے معصوم بچے کو بلائی منزل سے نیچے پھینک دیا جس کی وجہ سے بچے کے سر پر گہری چوٹ آئی اور بچہ بہوش ہوگیا بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسری جانب رائیونڈ پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قاری کو حوالات میں بند کردیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
دوسری جانب چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے رائیونڈ میں 8 سالہ بچے کے ساتھ قاری کی بدفعلی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور اس کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی اور کہا کہ رائیونڈ میں 8سالہ بچے کے ساتھ قاری کی بدفعلی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم متاثرہ بچے اور لواحقین کی طرف روانہ ہوگئی ہے بچے کو قانونی اور طبی معاونت فراہم کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔ قاری نے بدفعلی کے بعد جرم چھپانے کیلئے بچے کو بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا۔ پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ والدین سے درخواست ہے کہ اپنی زیرنگرانی بچوں کو مدارس یا کسی اور جگہ بھیجیں۔
پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
دوسری جانب پنجاب کے شہر کبیروالا تھانہ نواں شہر میں بچے سے بدفعلی کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کا معاملہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے بدفعلی کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، واقعہ تھانہ نواں شہر کی حددو میں پیش آیا ،ترجمان پولیس کے مطابق مدعی سے رابطہ کیا گیا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق وقوعہ 6 ماہ پرانا ہے لیکن ویڈیو گزشتہ روز وائرل کی گئی ڈی پی او کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کو مدعی سے درخواست لیکر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا،اے ایس پی کبیروالا کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ملزمان کو جلد گرفتارکر لیا جائے گا، واضح رہے کہ کمسن بچے کے ساتھ سکول میں بدفعلی کی گئی تھی جس کی ویڈیو وائرل کر دی گئی تھی،








