12برس قبل لاپتہ ہونیوالی بچی کی عدم بازیابی پر عدالت برہم

چھوٹے بچوں کی گمشدگی کے کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے
0
38
sindh highcourt01

سندھ ہائیکورٹ ،2011 سے لاپتہ بچی مریم کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی

12 سال گزر جانے کے باوجود گمشدہ کم سن لڑکی کا سراغ نہ لگایا جا سکا،وفاقی حکومت کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے جمع رپورٹ میں کہا گیا کہ لاپتہ بچی مریم کا ابھی تک کہیں پتا نہیں چل سکا ہے ،تفتیشی افسر نے کہا کہ بچی کی بازیابی کے لیے صوبائی ٹاسک فورس کے 14 سیشن ہوچکے ہیں ،

کم سن لڑکی کی عدم بازیابی پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ٹاسک فورس ہر لاپتا شہری کی بازیابی کو باریک بینی سے جائزہ لے ،عدالت نے صوبائی ٹاسک فورس کو ہدایت کی کہ چھوٹے بچوں کی گمشدگی کے کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے ،عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ اور صوبائی ٹاسک فورس سے 18 ستمبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ بچی کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بچی 2011 سے ملیر سٹی تھانے کی حدود سے لاپتہ ہوئی ہے ،12 سال گزر چکے بچی کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ،

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

Leave a reply