باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیشل چلڈرن کورٹ لاہورنے بچی سے زیادتی کے بعدقتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

بچوں کی خصوصی عدالت کے جج وسیم احمد نے مجرم رستم علی کو سزائے موت کا حکم دیا،مجرم کے خلاف تھانہ ڈیفنس پولیس نے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کررکھا تھا، عدالت نے گواہان کے بیان سنے اور اسکے بعد فیصلہ سنایا

ایف آئی آر کے مطابق ملزم گھریلو ملازم تھا اور اسنے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے پاکستان میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین بچوں اور خواتین سے زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت کا مطالبہ کر رہی ہیں کہ ایسے مجرموں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے، پیپلز پارٹی سر عام پھانسی کی مخالفت کر رہی ہے.

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

حکومت زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کے لیے قانون لانے کا سوچ رہی ہے جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے بھی کیا ہے۔وزیراعظم زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا کے حامی ہیں۔ حکومت نے زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے,  وزیراعظم عمران نے موٹروے زیادتی کیس اور بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے لیے سرعام پھانسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو میرے خیال سے چوک پر لٹکانا چاہئے۔

چونیاں میں بچوں سے بدفعلی کے ملزم سہیل کو ایک اور مقدمے میں 3 بار سزائے موت کی عدالت نے سنائی سزا

Shares: