پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
چوہنگ پولیس کی کارروائی 14سالہ بچی سے زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم بچی کا سوتیلا باپ ہے اور عرصہ ایک سال سے زیادتی کرتا رہا ہے،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ،بچی ہنجروال کے علاقے میں گھر میں کام کرتی ہے ،والدہ نے واپس 14 سالہ علشبہ کو گھر جانے کا کہا تو بچی نے زیادتی کے متعلق بتایا ،والدہ کی درخواست پر ملزم شاہد کیخلاف تھانہ چوھنگ میں مقدمہ درج، جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کا استحصال کرنے والا کسی رعایت کے مستحق نہیں،
دوسری جانب لاہور میں پراپرٹی ڈیلر نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، مناواں میں پراپرٹی ڈیلر نے مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا ،ملزم خاتون کو مکان دکھانے کے بہانے لے گیا اور عزت لوٹ لی،اطلاع ملنے پر مناواں پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی۔ خاتون کی مدعیت میں ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا.
نوکری کے بہانے خاتون کے ساتھ زیادتی
قبل ازیں 13 اگست کو کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری میں نوکری دلوانے کے بہانے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، 5 اگست کو متاثرہ خاتون انیتا ملزم کے ساتھ فیکٹری نوکری کا پتہ کرنے گئی لیکن ملزم رضوان نے خاتون کو بچوں کا خرچہ دینے کے بہانے گھر لا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی ،خاتون کے شور کرنے پر ملزم نے خاتون پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کے لئے مجبور کرتا رہا، خاتون کے شوہر کے اچانک آجانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا،تاہم پولیس نے ٹریس کر کے چندرائے گاؤں سے گرفتار کر لیا۔
قبل ازیں 9 اگست کو لاہور پولیس نے لڑکے کو زبردستی اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانیوالے 3ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں عباس علی، عبدلوقاص اور عاطف اشفاق شامل ہیں،ملزمان علی حسن کو ورغلا کر خالی مکان میں لے گئے اور ساری رات بدفعلی کی،ملزمان سنگین جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،علی حسن نے تھانہ چوہنگ میں بدفعلی کا مقدمہ درج کروایا تھا،
نو اگست کو ہی لاہور کےراوی روڈ کے علاقہ میں رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، پولیس نے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا، اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی، پولیس نے کاروائی کرتے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا
10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
14 اگست کو ہنجروال پولیس نے مددگار 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا،ایس ایچ او ہنجروال عظیم انور نے میڈیا کو بتایا کہ شہری نعیم کی 10 سالہ بیٹی دکان سے بوتل اور بسکٹ خریدنے گئی، ملزم افضل نے 10 سالہ بچی کو دکان کے اندر پڑے فریزر سے بوتل اٹھانے کے بہانے اندر بلا لیا اور اسے ہراساں کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم افضل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی
برقع پہن کر طالبات نے کی کیٹ واک،مذہبی رہنماؤں کا احتجاج
برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی خواتین مارچ میں نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار،
سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار
دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی
منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟
نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار
مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار