بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت، رانا ثناء اللہ بھی میدان میں آ گئے ،کیا کہا؟

0
39
rana sanaullah

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت، رانا ثناء اللہ بھی میدان میں آ گئے ،کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہریوں کیخلاف منشیات کے جھوٹے کیسز بنانا شرم کی بات ہے، ہمیں مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں، واٹس ایپ کے ذریعے جج کا تبادلہ کر دیا گیا، بے گناہ اور بے قصور افراد کی ضمانتیں ہو رہی ہیں، سعد رفیق، احسن اقبال، شاہد خاقان، حمزہ شہباز کی بھی ضمانت ہوگی۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مقدمے میں اب تک 10 پراسکیوٹرز کو 6 کروڑ روپے دیئے گئے، پی ٹی آئی سے اتحادیوں سمیت 22 کروڑ عوام ناراض ہے، اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے۔ پی ٹی آئی مشرف کے فیصلے پر واویلا مچا رہی تھی، تحریک انصاف سرعام پھانسی کی مذمت کر رہی تھی، کل قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر نے خود سر عام پھانسی کی قرارداد پیش کی، کل منظور ہونیوالی قرارداد پی ٹی آئی کیلئے پھٹکار ہے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے پراسیکیوٹرنے عدالت میں بیان دیا ہے کہ اگر یہ کہیں ہمارے پاس کوئی ویڈیو نہیں ہے اور ہم نے کسی شخص کو نہیں پکڑا تو بھی ہم اپنا کیس واپس لے لیں گے۔ دوسری صورت میں ہم ہر فورم پر کھڑے رہیں گے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ کہیں بس جو ہوگیا سو ہوگیا اب آگے بڑھیں تو ایسا نہیں ہوگا، یہ جنگ انصاف کے حصول تک جاری رہے گی۔ نام نہاد ریاست مدینہ سے انصاف لیں گے۔ اتحادیوں کو چھوڑیں ان سے بیس کروڑ عوام بھی ناراض ہے

سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

منشیات کیس، رانا ثناء اللہ عدالت پیش، وکیل نے عدالت میں کیا کہہ دیا؟

Leave a reply