شہباز گِل کی ضمانت کی درخواست پر نوٹسز جاری

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بغاوت کیس ، شہباز گِل کی ضمانت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے

شہبازگل کی جانب سے وکیل چودھری حفیظ اللہ نے ابتدائی دلائل دیئے عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بطور دیوٹی جج سماعت کی

قبل ازیں بغاوت کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل نے درخواست ضمانت دائر کر دی ہے شہباز گل نے درخواست ضمانت سیشن کورٹ میں دائر کی ہے، شہباز گل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف درج مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا، میں ایک پروفیسر ہوں اور بیرون ملک متعدد تعلیمی اداروں میں پڑھاتا رہا ہوں

شہباز گل کی جانب سے عدالت میں وکیل نے درخواست ضمانت دائر کی، جس میں مزید کہا گیا کہ درج مقدمہ میں جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ میرے اوپر بنتی ہی نہیں،مجھے منظم منصوبہ بندی اور بدنیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا جارہا ہے لہٰذا میری درخواست ضمانت منظورکی جائے

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

کہا گیا ضمانت ہو گئی،اور عدالت لے آئے، شہباز گل کا بیان

واضح رہے کہ شہباز گل کو گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا ہے ،شہباز گل نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی بلکہ جنسی تشدد ہوا ہے، شہباز گل کو گرفتار کیا گیا تھا تو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انہیں اگلے ریمانڈ سے قبل ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تا ہم پولیس نے شہباز گل کے ساتھ چال چلی اور پھر دو روز کا مزید ریمانڈ لے لیا، شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے پستول برآمد ہوا جس کے بارے میں شہباز گل نے کہا کہ یہ میرا نہیں ہے، پستول کی برآمدگی کا مقدمہ بھی شہباز گل کے خلاف درج کیا جا چکا ہے

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے۔اسلام آباد پولیس نے کہا ملزم شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ہے۔ شہباز گل پر تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔ عدالتی حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a reply