بغاوت کا مقدمہ ، نواز شریف کے سوا تمام لیگی قیادت کے نام نکال دیے گئے
باغی ٹی وی :لاہور میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمے میں پولیس نے نواز شریف کےسوا سب لیگی رہنماؤں کے نام نکال دیے۔
شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء ﷲ، لیفٹیننٹ (ر)جنرل عبدالقیوم، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مدعی بدر رشید کے بیان کے بعد خصوصی تفتیشی ٹیم نے ایف آئی آر سے چار دفعات نکال دیں ، بغاوت پر اُکسانے کی دفعہ برقرارہے۔
اس سے پہلے وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمہ غلط ہوا ، یہ اچھا نہیں ہوا، حکومت کے کسی بھی فرد نے نواز شریف پر مقدمے کی تعریف نہیں کی۔
ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں شہری بدر رشید کی مدعیت میں نواز شریف اور دیگر کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 120، 120 بی، 121، 121 اے، 123 اے، 124 اے، 153 اے اور 505 اور برقی جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 کی شق 10 تحت مقدمہ درج کیا گیا۔مذکورہ مقدمے میں موقف اپنایا گیا ‘مجرم نواز شریف پاکستان کی اعلی عدالتوں سے سزا یافتہ ہے اور ان کیخلاف بدعنوانی کے مقدما ت اعلی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے بنیادی انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں جان بچانے اور علاج معالجہ کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی اور حکومت وقت نے مخا لفت نہیں کی۔
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں
مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا
غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی
غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ








