عزت آبرو والا شخص ہو تو جرات کرے باہر نکلے اور گرفتار ہو،خواجہ آصف

0
37
Khawaja Asif

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے کل شام سے پولیس زمان پارک کے باہر موجود ہے، تا ہم ابھی تک گرفتاری نہیں ہو سکی

اس حوالہ سے ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس صبر سے کام لے رہی ہے کہ خدانخواستہ جانی نقصان نہ ہو ورنہ گرفتاری مشکل نہیں۔عمران خان کی خواہش ہے کہ جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں کی سیاست کرے۔ عزت آبرو والا شخص ہو تو جرات کرے باہر نکلے اور گرفتار ہو۔ ہمت اور دلیری نواز شریف سے ادھار مانگ لے جو لندن سے گرفتار دینے آ گیا تھا

خواجہ آصف کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان عدالتی حکم مطلب کا ہواسے مانتے ھیں۔ الیکشن کے عدالتی حکم کی تعمیل پہ اصرارمناسب بات ھے۔ گرفتاری کے عدالتی حکم سے انکار۔اسکے لئے کارکن مروانے پہ تیار۔ لیکن گرفتار نہیں ہونا۔عدالتوں میں حاضری کے حکم سے انکار گاڑی میں بیڈ روم باتھ روم میں حاضری مشکل سے قبول۔ عدلیہ کا امتحان

زمان پارک کی جانب آنے والی تمام سڑکوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک دونوں جانب سے 64 افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں 54 پولیس اہلکار اور 10 شہری شامل ہیں 51 پولیس اہلکار سروس ہسپتال اور تین میو ہسپتال میں لایا گیا ہے ۔

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Leave a reply