بھارتی جاسوس یا….پنجاب کے شہر سے دو بھارتی باشندے گرفتار

0
32

بھارتی جاسوس یا….پنجاب کے شہر سے دو بھارتی باشندے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل یزمان کے ریگستان سے 2 بھارتی شہریوں کو گرفتارکیا گیا ہے،جن کی شناخت، پرشانت اور وری لال کے طور پر ہوئی، دونوں بھارتی شہریوں کو بغیر پاسپورٹ اور دستاویزات کے داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا، جب ان سے دستاویزی شناخت طلب کی گئی تو ان کے پاس نہ تھی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں بھارتی باشندوں کو گرفتار کر لیا

پاکستان میں دہشتگردی کروانے بھارتی جاسوس کس ملک سے آئے؟ سراغ لگا لیا گیا

دونوں بھارتی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،بھارتی شہری پرشانت کا تعلق بھارتی ریاست حیدرآباد اور وری لال کا مدھیہ پردیش سے ہے، دونوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ وہ پاکستان کیوں آئے؟ ان کا مشن کیا تھا.

بھارت باز نہ آیا، پاکستان کے سرحدی علاقوں کی کیسے جاسوسی کر رہا ہے؟ اہم خبر

 

قبل ازیں تین ماہ قبل ماہ اگست میں بلوچستان سے ایک اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس اور دہشت گرد پکڑا گیا جس کا نام راکھی راج بتایا گیا ہے. یہ انڈیا کا رہنے والا اور بلوچستان میں تخریب کاری و جاسوسی کے سپیشل مشن پر تھا،

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اسے کافی عرصہ سے نظر میں رکھے ہوئے تھی جسے انٹرسیپٹ ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سمیت کئی جاسوس اور دہشت گرد پکڑے جاتے رہے ہیں،

Leave a reply