بختاور بھٹو کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی:نوازشریف شرکت کریں گے؟اہم خبرآگئی

0
47

کراچی : بختاور بھٹو کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی:نوازشریف شرکت کریں گے؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا نکاح 29 جنوری کو ہوگا۔

بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

منگنی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوویڈ 19 کا شکار ہونے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔

 

https://www.instagram.com/p/CIPlEmYpv6r/

 

 

 

منگنی کی تقریب سے قبل بختاور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن بہت جذباتی ہے، آپ سب کے پیار اوردعاؤں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا بھی شکریہ۔

بختاور بھٹو کا نکاح 29 جنوری کو ہو گا جس کے لیے آصف زرداری کی جانب سے مہمانوں کو تقریب نکاح کے دعوت نامے ارسا کیے جارہے ہیں۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس تقریب میں مریم نوازکوشرکت کی دعوت دی جائے گی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حوالے سے نوازشریف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف خود تونہیں آئیں گے مگروہ قیمتی تحائف کے ساتھ مریم نواز کو اس تقریب میں شرکت کی اجازت دے دیں گے

Leave a reply