بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا کیسے ہوا آغاز؟

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا کیسے ہوا آغاز؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظییر بھٹو کی صاحبزادی بختاور کی شادی کی تقریب شروع ہو گئی ہے

بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے شہر قائد کراچی میں جاری ہیں۔ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز میلاد النبیﷺ سے ہوا مبلاول ہاوَس کراچی میں ہونے والی میلاد النبیﷺ میں ادی فریال تالپور اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے شرکت کی

میلاد النبیؐ میں شگفتہ جمانی، ندا کھڑو، سعدیہ جاوید،ہیر سوہو، کلثوم چانڈیو ،ماروی فصیح ،سجیلا لغاری، شاہینہ شیر علی، شرمیلا فارقی، شازیہ کریم، سیمی سومرو، تنزیلہ قمبرانی، رخسانہ شاہ اور پروین بشیر قائمخانی بھی شریک ہوئیں.

محفل میلاد خصوصی طور پر بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات سے قبل رکھی گئی تھی فریال تالپور کی خصوصی دعوت پر پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی کو بلایا گیا نعت خواں نمرہ نوید نے بھی بلاول ہاوس میں نعت خوانی کی.محفل کے اختتام پر بختاور بھٹو زرداری کی زندگی میں خوشیوں و کامرانیوں کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی.

بختاور کی منگنی کل، دولہا اور خاندان والے کہاں پہنچ گئے؟

بھٹو خاندان میں بڑے عرصے بعد خوشیاں، بختاور کی منگی طے

بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

بلاول ہاؤس میں رقص کی ویڈیوز، بختاور زرداری خود میدان میں آگئیں، کیا کہہ دیا

بختاور بھٹو منگنی کی تقریب میں کونسا لباس پہنیں گی؟آصفہ بھٹوپریشان

بختاور کی منگنی کی تقریب:بلاول بھٹوکی ورچوئل شرکت ،اورکون کون شریک ہوگا آج پتہ چل جائے گا

بختاور کی منگنی، تیاریاں مکمل،آصف زرداری کی شرکت ہو گی یا نہیں؟ ایک اور پی پی رہنما کا بھی شرکت سے انکار

بختاور بھٹو کا نکاح 29 جنوری کو ہو گا جس کے لیے آصف زرداری کی جانب سے مہمانوں کو تقریب نکاح کے دعوت نامے ارسا کیے جارہے ہیں۔دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس تقریب میں مریم نوازکوشرکت کی دعوت دی جائے گی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حوالے سے نوازشریف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف خود تونہیں آئیں گے مگروہ قیمتی تحائف کے ساتھ مریم نواز کو اس تقریب میں شرکت کی اجازت دے دیں گے

منگنی کی تقریب سے چند گھنٹے قبل بختاور نے جاری کیا اہم پیغام

Comments are closed.