بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

0
97
بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب #Baaghi

بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے کا معاملہ،لاہور ہائی کورٹ میں 10 سابقہ لارڈ میر اور میرز کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواستوں پر حکومت پنجاب اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے سابق میئر لاہور کرنل مبشر جاوید سمت 10 درخواستوں پر سماعت کی درخواستوں میں حکومت پنجاب اور سکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے باوجود تاحال بلدیاتی اداروں کو بحال نہیں کیا گیا حکومت جان بوجھ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کررہی بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی کے باعث عوامی مسائل حل نہیں ہو پا رہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نا کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے, عدالت حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دے

Leave a reply