بلوچستان میں غربت کی کمی، اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے وزیراعظم نے کیا دیں ہدایات؟

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں کرونا کے حوالہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی

اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، زبیدہ جلال، گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند، کمانڈر سدرن کمانڈ اور سینئر افسران شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی نگہداشت، زائرین کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات، اشیاء خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی، ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے حفاظتی کٹس کی فراہمی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے موجودہ اور مستقبل کے ریلیف پیکیج، راشن کی صوبے کی مستحق عوام میں تقسیم، پارلیمنٹیرینز کی جانب سے کورونا فنڈ کا قیام، صحت کے عملہ کیلئے مختلف نوعیت کے استثنیٰ اور مختلف مقامات پر جاری ڈس انفیکشن مہم کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں اشیاء خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کی روانی، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور غربت میں کمی کے حوالہ سے ایک مؤثر اور مربوط حکمت عملی مرتب دینے اور اس حکمت عملی کا مسلسل جائزہ لینے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس ضمن میں مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین پر مشتمل ایک تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے، اس تھنک ٹینک کی ترجیح ان افراد کی کفالت اور فلاح و بہبود کے حوالہ سے اقدامات کی سفارش ہو جو لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

کرونا وائرس کے مریضوں کا پاکستا ن میں اضافہ ہو گیا ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 414 ہو گئی ہے۔

کرونا وائرس کے پنجاب میں 2171 مریض ہیں، سندھ میں 1128، خیبر پختونخوا میں 560، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 213، اسلام آباد میں 102 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 مریض ہیں.

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں، سندھ میں 21، پنجاب میں 17، خیبر پختونخوا میں 20، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں جگہ جگہ فوج اور پولیس تعینات ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے

اپریل کے آخر تک کرونا کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، مزید لاک ڈاؤن بارے فیصلہ کون کرے گا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

Leave a reply