بلوچستان کےمختلف کالجز پر مشتمل پروفیسرزاورلیکچرارکی پارلیمنٹ ہاؤس آمد
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے نوجوان نسل کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے تاہم اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوان نسل کی کردار سازی کے ساتھ ساتھ تخلیقی سوچ اور مثبت طرز عمل کو پروان چڑھانے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں تاکہ ملک کی مجموعی سماجی و معاشی ترقی میں بھر پور کردار ادا کیا جا سکے۔
چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار صوبہ بلوچستان کے مختلف کالجز پر مشتمل پروفیسرز اور لیکچرار کے ایک وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد ان دنوں پاکستان کے دیگر دوسرے صوبوں کے تعلیمی اداروں اور جامعات کے مطالعاتی دورے پر ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو مختلف قدرتی وسائل سے نوازاہے اور ان قدرتی وسائل سے استفادہ کر کے صوبے کی ترقی کا عمل تیز تر کیا جا سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس سلسلے میں مقامی سطح پر پیشہ وارانہ تربیت اور مہارت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں اور اس مقصد کی خاطر نوجوان نسل میں کاروباری سوچ اور فکر کی نشو ونماء ضروری ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی ذہین سازی کریں تا کہ وہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ چیئرمین سینیٹ نے تعلیمی اور مطالعاتی دوروں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطہ کاری اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے وفد کو بتایا کہ ایوان بالاء میں تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کاکس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم فورم کے طور پر صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیم کے فروغ، تعلیم کے شعبے میں پیش آنے والی مشکلات اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اپنی سفارشات مرتب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اساتذہ اور پروفیسرز بھی اس فورم کے ساتھ ملکر ایسی تجاویز مرتب کر سکتے ہیں جس سے صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کو ایوان بالاء کے اغراز و مقاصد اور آئینی کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق
قبل ازیں اساتذہ کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ اس مطالعاتی دورے میں بلوچستان کے مختلف کالجز کے سینئر اساتذہ، لیکچرار اور پروفیسرز شامل ہیں۔ وفد نے دورے کے اغراض و مقاصد کے بارے میں چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کیا۔ملاقات میں سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے