بلوچستان میں مون سون بارشیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

0
67

بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

باغی ٹی وی : محکمہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی جانب سے صوبے کے 13 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم سے 5 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے ،بارشوں سے صوبے کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ضلعی انتظامیہ مون سون کی بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکمے ضروری عملے اور مشینری کو الرٹ رکھیں ،گہرے پانی ،ڈیمز اور دریاؤں کے قریب پکنک پر پابندی عائد کردی جائے جبکہ عوام یکم سے 5 جولائی تک غیر ضروری سفر سے گریز کرے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا سندھ کے ساحلی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں بادل چھا گئے، گرمی کی شدت میں کم ہو گئی ہے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

ملک بھر میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار،قلات،بارکھان،لسبیلہ،تربت اور آواران میں بارش کا امکان ہے،خطۂ پوٹھوہار،گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورنارووال میں بارش متوقع ہے جبکہ لاہوراوربہاولنگرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکراورکراچی میں چند مقا مات پر بارش متوقع ہے-

قبل ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ جمعے سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر کشمیر، بالائی پنجاب،جنوب مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اورسندھ میں 5 جولائی تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے مون سون کا دوسرا سلسلہ 6 سے15 جولائی تک متوقع ہےجس میں شدید بارشوں کا امکان ہےمزید برآں عیدالاضحیٰ پر بھی بارش متوقع ہے۔

مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے ہی شروع ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرا نے بتایا تھا کہ مون سون سسٹم کے ساتھ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہوں گی، ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا-

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 2 جولائی کی شام یا رات کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، جس کی وجہ 30 جون سے پاکستان میں خلیج بنگال سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا، جبکہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آج سے بجلی بنانا شروع کرے گا

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے-

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹاون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 114ریکارڈ کیا گیا ،ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس141ریکارڈ کیا گیا،داروغہ والا انڈسٹریل ایریالاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 158ریکارڈ کیا گیا،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ائیر کوالٹی انڈیکس 160ریکارڈ کیا گیا-

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ دوسری جانب تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا-

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا،بجلی کا دورانیہ 18 گھنٹوں…

Leave a reply