بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کے نئے مریض سامنے آ گئے

0
27

بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کے نئے مریض سامنے آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کرونا وائرس کے 22 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے.

بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریض آئسو لیشن رومز منتقل کردیئے گئے ہیں،بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ قرنطینہ میں مقیم 252 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جن میں سے 22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تفتان میں 16 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.

قبل ازیں حکومت بلوچستان نے صوبے میں انٹر سٹی بس سروس 15 روز کے لیے بند کر دی یے مسافروں کی بین الصوبائی نقل و حرکت 15 دن بند رہے گی جب کہ دارالحکومت کوئٹہ میں بھی لوکل بسوں اور کوچز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بین الاضلاعی نقل وحرکت پر بھی 2 روز بعد پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس وقت کورونا کے 45 مریض موجود ہیں۔ صوبائی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خصوصی فنڈ بھی قائم کردیا ہے جس میں اراکین اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے امید ظاہر کی ہے کہ 20 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران، رضا کار تنظیمیں اورامدادی ادارے بھی فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32  اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

Leave a reply