بلوچستان میں چینی کمپنی لگائے گی پاور پلانٹ، معاہدے پر ہوئے دستخط، کام شروع ہو گا کب؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت اور چینی کمپنی کے مابین 300 میگا واٹ بجلی پلانٹ کے تعمیر کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں.سیکرٹری انرجی شہر یار تاج اور سی آئی ایچ سی کے جنرل مینیجر سپیدلی نے گوادر میں 300 میگا واٹ پاور پلانٹ کے سلسلے میں مفاہمتی یاداشت دستخط کیے. اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان کپٹن (ر) فضیل اصغر بھی موجود تھے

چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائر ڈفضیل اصغر نے بعد ازاں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں بجلی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور سی پیک معاہدے کے تحت گوادر میں کوئلے سے چلنے والی 300 میگاواٹ بجلی پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے زمین کی حوالگی کا معاہدہ بلوچستان انرجی کمپنی اور سی آئی ایچ سی پاک پاور کمپنی چائناکے درمیان طے پایا۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ کی تعمیر سے گوادر میں جاری تعمیرات اور مستقبل میں بجلی کی ضروریات پورا کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی اور اس کی تعمیر سے گوادر کے دوردارزعلاقوں میںبھی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاچائنیزکمپنی کو زمین کی حوالگی کے بعد فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا جو تین سال مدت کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا اور اس منصوبے سے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف سیکرٹری بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں بجلی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کچلاک کے علاقے میں سو 100میگاواٹ کا سولر پلانٹ بھی لگایا جائے گا ۔جو مئی یا جون میں کام کرنا شروع ہو جائے گا

واضح رہے کہ بلوچستان میں سعودی عرب کے تعاون سے توانائی کے شعبہ میں 14 ارب 50 کروڑ ڈالر کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے اور اس سے پاکستان کو 2030ء تک انرجی مکس 30 فیصد تک قابل تجدید توانائی تک لے جانے میں مدد ملے گی۔ بجلی کے شعبہ میں سعودی سرمایہ کاری کے تحت بلوچستان میں ساڑھے چار ارب ڈالر کی لاگت سے قابل تجدید توانائی کے 500 میگاواٹ کے منصوبے لگائے جائیں گے جبکہ گوادر میں آئل ریفائنری کے بڑے منصوبے پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جو کہ سعودی ولی عہد کے پاکستان کے دورہ کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا حصہ ہے

چین کے تعاون سے گوادر میں بین الاقوامی ایئر پورٹ پر کام کا آغاز

Shares: