باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے بلوچستان میں وزیرستان طرز کے آپریشن کا مطالبہ کیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا ہم مزید اپنے پیاروں کی لاشیں نہیں اٹھا سکتے بلوچستان میں وزیرستان طرز کا آپریشن کرو جو بھی میڈیا ہاوس اور صحافی ان دہشت گردوں کو معصوم مسنگ پرسن کہتے ہیں ان کو آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر چوک میں پھانسی دو غدار موت کے حقدار ہیں

وینا ملک کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ سوچ سمجھ کر بولو میڈیم، کیوں بلوچستان میں فساد کھڑا کرنا چاہتی ہو آپ؟ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے بلوچی تمام پنجابیوں کو غلط سمجھتے ہیں، صوبوں کو چاہیے اپنے داخلی اور خارجی راستوں کی اسکیورٹی سخت کرے، خدا را آپ فساد پھیلانا بند کریں اور جاکر ناچ گانا کریں جو آپ کا پیشہ ہے، شکریہ

واضح رہے کہ آج کراچی اسٹاک ایکسچینج مین دہشت گردی کا ناکام کاروائی ہوئی ہے، کالعدم بی ایل اے نے کراچی بلاسٹ کی دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری قبول کی ہے

کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

Shares: