ارطغرل میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟
ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کیا جا چکا ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں پاکستان میں اس ڈرامے کو لوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں
باغی ٹی وی : دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔
ارطغرل غازی اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔
پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے اس ڈرامے ہر کردار ہی اپنے آپ میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے
ارطغرل میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟
ارطغرل غازی میں بامسی بئیریک ارطغرل کا انتہائی قریبی دوست ہے ،ارطغرل غازی سیریز کا ایک انتہائی پسند کیا جانے والاکردار ہے۔ جسے تُرک اداکار نورالدین سونمیر نے ادا کیا – سیریز میں یہ ارطغرل کا انتہائی وفادا ساتھی اور سلیمان شاہ ، حائم ہاتون اور اطغرل بی کے چیف گارڈ بھی ہیں۔
بامسی ارطغرل کے قریبی دوستوں میں سے ایک ایسے دوست کا کردارہے جس کا ذکر ترکی، آذربائیجان اور کئی خطوں کی لوک کہانیوں میں ملتا ہے
نورالدین سونمیر 24 جولائی 1978 کو استنبول میں پیدا ہوئے انہوں نے استنبول کی مائننگ انجنیئرنگ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل اداکار نے ڈائیلاگ کی ادائیگی، ایکٹنگ اسکول اور یدیٹیپپ یونیورسٹی تھیٹر ڈیپارٹمنٹ سے بھی تعلیم حاصل کی-
تُرک اداکار 2011 سے ٹی وی کی دنیا میں مصروف ہیں مگر شہرت بامسی کے کردار سے ہی ملی انہوں نے ارطغرل غازی میں بامسی بئیریک کے کردار کو بہت خوبصورتی سے نبھایا ، اب وہ قوریلش عثمان میں بھی یہی کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے ونس اپون آ ٹائم عثمانی سیریز میں بھی اداکاری کی –
واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے