سیالکوٹ :یکم جون سے 31 اگست تک بذریعہ جال مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)یکم جون سے 31 اگست تک بذریعہ جال مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سیالکوٹ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے تین ماہ یکم جون تا 31 اگست 2023 تک بذریعہ جال مچھلی پکڑنے اور چھلکے والی مچھلی کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔پرائیویٹ فش فارمرز کو بھی اپنے ذاتی فارم کی مچھلی پکڑنے اور بیچنے کے لیے محکمہ سے اجازت لینا ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ان تین ماہ میں قدرتی پانیوں میں مچھلیاں اپنی افزائش نسل کرتی ہیں اس لیے قدرتی پانیوں میں مچھلی کی بقاء کے لیے یہ پابندی انتہائی ضروری ہے یاد رہے کہ محکمہ ماہی پروری پنجاب ہر سال یہ پابندی لگاتا ہے۔

Leave a reply